الوک کمار نے ڈائریکٹر ایف اینڈ ای ایس کے طور پر چارج سنبھال لیا

جموں//اے ڈی جی پی آلوک کمار نے آج یہاں ایف اینڈ ای ایس ہیڈ کوارٹر گاندھی نگر میں ڈائریکٹر فائر اینڈ ایمر جنسی سروسز ( ایف اینڈ ای ایس ) جے اینڈ کے کا چارج سنبھال لیا ۔ اس موقع پر دفتر میں پرتپاک استقبال کے علاوہ انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا ۔ چارج سنبھالنے کے بعد آلوک کمار نے آفس کیمپس کا ایک تفصیلی چکر لگایا جس ے دوران انہوں نے وہاں دستیاب سہولیات اور دیگر اقدامات کا جائیزہ لیا ۔ اے ڈی جی پی نے اس موقع پر ایف اینڈ ای ایس کے عملے اور دیگر افسران /اہلکاروں سے بھی بات چیت کی ۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ایف ای ایس کمانڈ آر کے رائنا ، میڈیکل افسر ، اکاؤنٹس آفیسر اور ایف ای ایس کے تمام رینک کے افسران بھی موجود تھے ۔