Ashok Parmar visits Rajouri_ assesses development projects, public issues

اشوک پرمار کا راجوری کا دورہ اور ضلع میں ترقیاتی منظر نامے کا جائزہ لیا

راجوری //پرنسپل سیکرٹری اے آر آئی اینڈ ٹریننگ اشوک پرمار( ضلع پربھاری آفیسر( نے آج راجوری ضلع کا دورہ کیا اور ضلع میں عملانے والے ترقیاتی پروجیکٹوں اور سکیموں کی طبعی اور مالیاتی پیش رفت کا ایک میٹنگ میںتفصیلی جائزہ لیا۔ابتداً، ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری وِکاس کنڈل نے پاورپوائنٹ پرزنٹیشن کے ذریعے ضلع میں مختلف محکموں کی طرف سے عملائی جارہی مختلف سکیموں اور پروگراموں میں حاصل کی گئی طبعی اور مالی پیش رفت کے بارے میں جانکاری دی۔میٹنگ میں ترقیاتی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے والے مسائل پر بھی غورو خوض ہوا ۔ پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ترقیاتی رُکاوٹوں کو دُور کرنے اور کاموں کی بروقت تکمیل کے لئے بین الاضلاع کوآرڈی نیشن ضروری ہے۔عوامی نمائندوں نے جے جے ایم پروجیکٹوں پر تیزی سے عمل آوری ، اِضافی آنگن واڑی مراکز کی منظوری ، سڑکوں اور سکولوں کی عمارتوں کی خستہ حالی ، پانی کے پھٹے ہوئے پائپ ، جی ڈی سی ڈونگی کے لئے عمارت کی تعمیر ، بی ڈی سی سائیوٹ وغیر کی عمارت ، دفتر کے کام کی بروقت تکمیل سمیت متعدد مسائل اور مطالبات کو بھی اُجاگر کیا۔چیئرپرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل چودھری نسیم لیاقت نے بھی دورہ کرنے والے آفیسر کو متعدد مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا ۔ اُنہوں نے فلاحی سکیموں کے بہتر نفاذ اور منصوبوں پر کام کو آسانی سے اَنجام دینے کے لئے کونسل اور اَفسران کے درمیان قریبی تال میل کی ضرورت پر بھی زور دیا اُنہوں نے ترقیاتی منصوبوں پر کا م کی اَنجام دہی میں حائل رُکاوٹوں پر بھی بات کی۔پرنسپل سیکرٹری نے راجوری میں ضلع میں منعقدہ میٹنگ کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے اَفسران سے خطاب کیا اور ان پر زور دیا کہ وہ عام لوگوں کو فوری اور معیاری خدمات فراہم کرنے کے لئے وقف کوششیں کریں۔اُنہوں نے عوام کی حقیقی شکایات کا بروقت ازالے کے لئے مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا جس سے ان کی تکالیف کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔اشوک پرما نے زمین پر فلاحی سکیموں اور پروگراموں کی بہتر عمل آوری کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔پرنسپل سیکرٹری نے جل جیون مشن کے تحت حاصل ہونے والی پیش رفت کے لئے ضلع اِنتظامیہ اور جل شکتی محکمہ کی بھی تعریف کی اور متعلقہ اَفسران سے کہا ہ وہ ضلع میں جل جیون مشن کی کامیاب عمل آوری کے لئے اِسی جوش و جذبے کے ساتھ کرتے رہیںتاکہ تمام گھرانوں کی مدد کی جاسکے ۔ جل جیون مشن پروجیکٹوں پر کام کی تکمیل سے ضلع کو فعال ٹیپڈ واٹر کنکشن فراہم کئے گئے ہیں۔اُنہوں نے اَفسران سے یہ بھی کہا کہ وہ عوام کی متعدد فلاحی اقدامات کے بارے میں بیداری پیدا کریںاور اِس بات کو یقینی بنائیں کہ زیادہ سے زیادہ استفادہ کنند گان ان سکیموں کے تحت آئیں۔اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ اَپنے اَپنے محکموں کے تمام کاموں کا بذاتِ خود دورہ کریں اور کاموں کی تیزی سے تکمیل کے لئے پیش رفت کا با قاعدگی سے جائزہ لیں۔پرنسپل سیکرٹری نے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے فراہم کردہ فنڈز کے منصفانہ اِستعمال پر بھی زور دیا۔میٹنگ میں ڈی ڈی سی ممبر راجوری سائی عبدالرشید،ڈی ڈی سی ممبر تھانہ منڈی عبدالقیوم میر، ڈی ڈی سی ممبر مغلہ تعظیم اختر، بیڈی سی مغلہ سریکھا کوتوال ،بی ڈی سی راجوری دربار چودھری ، بی ڈی سی سندر بنی ارون شرما، بی ڈی سی نوشہرہ بودھ راج ، بی ڈی سی ڈونگی رئیس چودھری ، بی ڈی سی سیوٹ بال کرشن ، بی ڈی سی پلانگڑھ پروین اختر، بی ڈی سی منجا کوٹ شمشاد بیگم ، بی ڈی سی دھانگری تعظیم اختراور بی ڈی سی سیری نیناشرما نے حصہ لیا۔میٹنگ میں جن اَفسران نے شرکت کی ان میں سی پی او محمد خورشید ، اے ایس پی وویک شیکھر ، ایس اِی ہائیڈرولکس بھرم جیوتی شرما، اے سی ڈی وِجے کمار ، اے سی پی شیراز چوہان ، ڈی ایم او نصیب بجرنگ ، سی ایم او ڈاکٹر راجندر شرما، ڈی ایس ڈبلیو ا ووکیل احمد بٹ اور دیگر متعلقہ اَفسران شامل تھے۔