ضلع ترقیاتی کمشنر کپواڑہ نے ضرورت مندوں اور بے سہارا لوگوں میں کھانے کی اشیاء تقسیم کیں

اشوک پرمار کا دورہ راجوری ، ترقیاتی منظر نامے کا جائیزہ لیا

راجوری//محکمہ جل شکتی کے پرنسپل سیکرٹری اشوک پرمار نےراجوری کا دورہ کیا اور یہاں متعلقہ افسران اور عوامی نمائندوں کی ایک مشترکہ میٹنگ میں ضلع میں جاری ترقیاتی سرگرمیوں کا جائیزہ لیا ۔ ڈی ڈی سی کے چئیر مین چوہدری نسیم لیاقت ، ڈی ڈی سی راجوری وکاس کنڈل ، اے ڈی ڈی سی پون کمار ، ڈی ایف او راجوری ، ڈی ایف او نوشہرہ ، اے ڈی سی راجوری ، اے ڈی سی کوٹرانکا ، اے ڈی سی کالاکوٹ ، اے سی آر ، اے سی ڈی ، ایس ڈی ایم تھنہ منڈی ، ایس ای ہائیڈرولکس اور دیگر افسران نے میٹنگ میں شرکت کی ۔ ڈی ڈی سی ممبر راجوری سائی عبدالرشید ، ڈی ڈی سی ممبر تھنہ منڈی عبدالقیوم میر ، ڈی ڈی سی ممبر ڈونگی خالد چودھری ، ڈی ڈی سی ممبر سندر بنی راجندر شرما ، اور بی ڈی سی راجوری دربار چودھری ، بی ڈی سی ڈونگی رئیس چودھری ملاقات کے دوران موجود تھے ۔ شروع میں ڈی ڈی سی نے میٹنگ کو ضلع میں مختلف محکموں کی جانب سے نافذ کی جانے والی مختلف اسکیموں اور پروگراموں میں حاصل ہونے والی بنیادی اورمالی پیش رفت کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2021-22 کے تحت مالیاتی پیش رفت کا جائیزہ لیتے ہوئے کل 91959.16 لاکھ روپے کے اخراجات کے مقابلے میں اب تک ہونے والے کل اخراجات 83.87 فیصد ہیں ۔ اسی طرح ڈسٹرکٹ کیپیکس بجٹ 2021-22 کے تحت دیکٹر وائز فزیکل پروگریس کا جائیزہ لیتے ہوئے اجلاس کو بتایا گیا کہ 3956 کاموں میں سے 2629 کام مکمل ہو چکے ہیں ۔ پرنسپل سیکرٹری نے این آر ایل ایم کے تحت روزی روٹی کمانے کی سرگرمیوں کا بھی جائیزہ لیا جس میں متعلقہ افسر نے ایس ایچ جیز کی سماجی و اقتصادی حیثیت کوبڑھاوا دینے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بتایا ۔ بعد ازاں پرنسپل سیکرٹری نے ضلع میں جل جیون مشن کے نفاذ کی صورتحال کا بھی جائیزہ لیا ۔ میٹنگ میں ترقیاتی پروجیکٹوں میں رکاوٹ ڈالنے والے مسائل پر بھی بات چیت کی گئی جس میں پرنسپل سیکرٹری نے کہا کہ ترقیاتی رکاوٹوں کو کو دور کرنے اور کاموں کی بروقت تکمیل کیلئے ایک دوسرے پر منحصر تعاون ضروری ہے ۔ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل سیکرٹری نے ان سے کہا کہ وہ عام لوگوں کو فوری اور پریشانی سے پاک خدمات فراہم کرنے کیلئے سرشار کوششیں کریں اور ان کی حقیقی شکایات کو بروقت دور کرنے کیلئے موثر اقدامات کریں تا کہ ان کی تکالیف کو کم کیا جا سکے ۔ اس دوران پرنسپل سیکرٹری نے عوامی نمائندوں سے بھی بات چیت کی جنہوں نے اپنے علاقوں کے کئی مسائل اور مطالبات کو اجاگر کیا اور ان کے فوری ازالے کی خواہش ظاہر کی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے تمام مسائل کو غور سے سُنا اور یقین دلایا کہ حکومت تمام مسائل کو مقررہ مدت میں حل کرنے میں سنجیدہ ہے ۔ انہوں نے عوامی نمائندوں اور افسران کو مشورہ دیا کہ وہ ضلع کے امن ، خوشحالی اور ترقی کیلئے مل کر کام کریں ۔