اشوک پرمار نے سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کا چارج سنبھالا

سکل ڈیولپمنٹ اَقدامات کو بڑھانے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ منعقد

سری نگر//پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اَشوک پرمار نے آج ایک اہم میٹنگ سول سیکرٹریٹ میں منعقد کی تاکہ سکل ڈیولپمنٹ اقدامات کے کام کاج کا جائز ہ لیا جائے او راسے مضبوط بنیا جاسکے۔میٹنگ کا بنیادی مقصد سکل دیولپمنٹ کے منصوبوں کے لئے کیپکس بجٹ کے تحت رواں برس کے دوران ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔پرنسپل سیکرٹری نے خطے میں سکل ڈیولپمنٹ کے مواقع کو بڑھانے کے لئے فنڈز کے بروقت عمل درآمد اور مؤثر اِستعمال کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے میٹنگ میں کنٹرولنگ اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ اِنتظامی و تکنیکی منظوریوں اور زیر اِلتوأ سول کاموں کو ٹنڈروں کے لئے لگانے کے عمل کو تیز کریں ۔ اِس قدم کا مقصد مختلف سکل ڈیولپمنٹ کے منصوبوں کی عمل آوری میں تیزی لانے اور اِس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ان سے مطلوبہ مستفید اَفراد کو فوری فائدہ پہنچےپرنسپل سیکرٹری موصوف نے سکل ڈیولپمنٹ کے میدان میں اعلیٰ نتائج حاصل کرنے کے لئے بالخصوص صنعت و حرفت محکمہ ، محنت و روزگار محکمہ ، اَنٹرپرینیور شپ ڈیولپمنٹ اِنسٹی چیوٹ اور پرائیونٹ اِنڈسٹری پلیئرزکے ساتھ مضبوط بین محکمانہ تال میل کو فروغ دینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔ اِس باہمی اشتراک کا مقصد جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری اَفرادی قوت کو تقویت دینا، نوجوانوں کو بااِختیار بنانا اور اِقتصادی ترقی کو آگے بڑھانا ہے۔اُنہوں نے ایک وقف ویب پورٹل شروع کرنے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کیا جس کا مقصد روزگار فراہم کرنے والوں ، صنعتوں اور ہنرمند کارکنوں کے درمیان دوری کو ختم کرنا ہے ۔ اِس آن لائن پلیٹ فارم کو بنانے سے صنعتیں اور تاجر اَپنی اَفرادی قوت کی ضروریات کو مؤثر طریقے سے پہنچا کتے ہیں جبکہ روزگار کے متلاشی اَپنی مہارت اور مہارت کے مطابق مختلف مواقع تک رَسائی حاصل کرسکتے ہیں۔ ویب پورٹل ایک سٹاپ حل کے طور پر کام کرے گا، بھرتی کے عمل کو ہموار کرے گا اور جاب کی جگہوں کو متحرک کرے گا۔پرنسپل سیکرٹری موصوف نے جاب مارکیٹ کے متحرک منظر نامے کو تسلیم کرتے ہوئے تکنیکی اِداروں میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کرنے کی اہمیت پر زور دیا جس میں سینٹرل فاراِنونشن، اِختراعیت، انکیوبیشن اور تربیت جیسے اِداروں پر خصوصی توجہ دی گئی ہے ۔ نصاب میں آرٹیفیشل انٹلی جنس اور سائبر سیکورٹی کے اِنضمام کے اِمکان پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ طلباء کو جدید علم اور ہنر سے بااِختیار بنایا جاسکے ، اُنہیں اُبھرتی ہوئی صنعتوں کے تقاضوں کو پورا کرنے اور جموںوکشمیر یونین ٹیریٹری کے ڈیجیٹل مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے لیس کیا جاسکے۔مزید برآں ، میٹنگ میں مرکزی معاونت والی سکیموں کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا جو اِس وقت سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں عملائی جارہی ہیں۔ پرنسپل سیکرٹری نے وسائل کے زیادہ سے زیادہ اِستعمال اور ان سکیموں کی پیش رفت کی احتیاط سے نگرانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تمام اَفسروں پر زور دیا کہ وہ اِنتہائی دیانتداری ، کارکردگی اور جوش کے ساتھ کام کریں ۔ اُنہوں نے مزید ٹیم کی اِجتماعی کوششوں پر اَپنے اعتماد کا اِظہار کیا اور ہنر مند اور بااِختیار اَفرادی قوت کے لئے حکومت کے ویژن کے مطابق ہنر کی ترقی کے اَقدامات کو آگے بڑھانے کے لئے محکمہ کے عزم کا اعادہ کیا۔اُنہوں نے اَفسروں کو ہدایات دیں کہ وہ ایکشن پر مبنی نقطہ نظر اَپنائیں ، واضح اہداف اور مقررہ اہداف کے حصول کے لئے ٹائم لائن طے کریں۔میٹنگ میں مشن ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ مشن لینا پادھا، ڈائریکٹر سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سدرشن کمار، ایڈیشنل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ نارائن دَت ، جوائنٹ ڈائریکٹر پلاننگ سپنا سلاتھیا، فائنانشل ایڈوائزر اور سی اے او یاسر شریف ، مختلف اِداروں کے سربراہان اور سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے دیگر اَفسروں نے شرکت کی۔