اننت ناگ ، چاڈورہ بڈگام اوردیگر مقامات پربھی مہم جاری
سری نگر//جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کی جانب سے شروع کی گئی منشیات مخالف مہم وادی اور جموں کے مختلف علاقوں میں شدو مد سے جاری ہے۔جے کے این ایس کوموصولہ بیان کے مطابق ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے صنعت نگر سرینگر میں منشیات مخالف مہم چلائی جس دوران انہوںنے لوگوں کو منشیات کے مضر اثرات سے باخبر کرتے ہوئے عہد لیا کہ وہ سگریٹ یا دوسری نشیلی اشیاء کی طرف نہیں دیکھیں گے۔ دریں اثنا ٹرسٹ کے رضاکاروں نے منشیات مخالف پروگرام منعقد کئے اور لوگوںکو اس سے بچنے کی تلقین کی۔ادھر شکیل نہامی نے نوگام چاڈورہ میں منشیات مخالف مہم چلاتے ہوئے لوگوں کو اس کے مضر اثرات سے آشکارہ کیا۔ جبکہ ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ اننت ناگ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ سائر لون اور دیگر رضاکاروں نے ضلع اننت ناگے کے مختلف علاقوںمیں منشیات مخالف مہم چلاتے ہوئے لوگوںکو منشیات سے دور رہنے کی صلاح دی۔ادھروادی دیگر علاقوں میں بھی اسی طرح نشہ مکت ابھیان کے تحت عوامی پروگرامات منعقد کئے گئے۔ ٹرسٹ نے ایک بار پھر لوگوںسے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کے خلاف یک جٹ ہوکر اس بدعت کے خاتمہ کو یقینی بنائیں۔ جی آر بیگ میموریل ٹرسٹ کے چیرمین اشتیاق بیگ نے صنعت نگر میں اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے دکانداروں ، ریڈے بانوں، سرکاری ملازمین ،وغیرہ کے ساتھ مل کر انہیں منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں جانکاری دی اور انہیں اس بدعت کے خاتمہ کیلئے ٹرسٹ کی مہم کا حصہ بننے کی اپیل کی۔










