جولائی کے پہلے ہفتے سے گرمیوںکی چھٹیوں کاامکان:ناظم تعلیم کشمیر
سری نگر//کشمیرمیں جاری گرمی کی لہر کے چلتے حکومت نے اسکولوں میں گرمائی تعطیلات پرغوروخوض شروع کردیاہے ۔ڈائریکٹر اسکول یجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق میر نے جمعہ کوکہاکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے گرمیوںکی چھٹیوں کاامکان ہے جبکہ ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہاکہ کشمیرکے تعلیمی اداروںمیں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ اتوار 25جون کے بعد لیاجائے گا۔جے کے این ایس کے مطابق ڈائریکٹر اسکول یجوکیشن کشمیر ڈاکٹر تصدق میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ کشمیرمیں جاری شدیدگرمی کی لہر کے نتیجے میں اسکولوںمیں گرمیوں کی تعطیلات پر غوروخوض کیا جارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ جولائی کے پہلے ہفتے سے گرمیوںکی چھٹیوں کاامکان ہے۔ساتھ ہی انہوںنے کہاکہ اس بارے میں صلاح مشورہ کیا جارہاہے کہ کشمیرکے اسکولوںمیں کب سے گرمیوںکی چھٹیاں کی جائیں ۔اس دوران ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بیدھوری نے کہاکہ کشمیرکے تعلیمی اداروںمیں گرمائی تعطیلات کا فیصلہ اتوار 25جون کے بعد لیاجائے گا۔انہوںنے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہاکہ رواں موسمی صورتحال یعنی جاری شدیدگرمی کی لہر کے پیش نظر اسکولوںمیں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق فیصلہ جلد لیا جائے گا۔صوبائی کمشنر کشمیرنے کہاکہ گرمی توہے ،لیکن اب ہفتہ اور اتوار ہے ،ہم نظربنائے ہوئے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اگر لگے گاکہ موسم خراب ہے تومتعلقین کیساتھ بات چیت کرکے فیصلہ لیاجائے گا۔










