omar abdullah

اسمبلی نے ایوان کی تین کمیٹیوں کے اِنتخاب کی تحریک منظور کی

جموں// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آج تین ایوانوں کے کمیٹیوں کے ارکان کے اِنتخاب کے لئے تحریکیں منظور کیں۔یہ تحاریک وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے پیش کیں جنہیں سپیکر عبد الرحیم راتھر نے ایوان میں پیش کیا اور ایوان نے اِن بلوں کو صوت ووٹ کے ذریعے منظور کیا ۔ایوان نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی، کمیٹی آن ایسٹی میٹس اور پبلک انڈرٹیکنگز کمیٹی کی تشکیل کی منظوری د ی جن کی مدت 31 ؍مارچ 2026 ء تک ہو گی۔ہر کمیٹی گیارہ ارکان پر مشتمل ہو گی جن کا انتخاب جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے تحت رولز 344، 346، اور 349 کے مطابق کیا جائے گا۔