تل ابیب/یو این آئی// اسرائیلی انٹیلی جنس نے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے ایرانی نیوکلیئرپروگرام کو تباہ کرنے کے دعوے کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹرمپ کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو بھی اب دعویٰ کررہے ہیں کہ ایران کا نیوکلیئرپروگرام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے تاہم اسرائیلی انٹیلی جنس نے ان دعووں کی توثیق کے لیے نیتن یاہو کا دباؤ مسترد کردیا ہے۔ یہ اختلاف اسرائیل اور ایران کے درمیان جون 2025 میں 12 روزہ جنگ کے خاتمے کے بعد سامنے ا?یا ہے۔ نیتن یاہو کے دفتر نے سیکیورٹی اور فوجی حکام پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کی جوہری تنصیبات کی مکمل تباہی کی تصدیق کریں۔ایک اسرائیلی اخبار نے اسرائیلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ اس دعوے کے ساتھ ایک چھوٹا سا مسئلہ ہے اور وہ یہ ہے کہ یہ سچ نہیں ہے۔ کیونکہ نقصان کا درست اندازہ دستیاب نہیں ہے۔










