جن اخبارات نے اشتہار چھاپے ہیں ہم ان کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں ۔ جئے رام رمیش
سرینگر//کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔جئے رام رمیش نے کہاکہ آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔وائس آف انڈیا کے مطابق کانگریس نے ہفتہ کے روز مسلسل دوسرے دن دعویٰ کیا کہ کوئی بھی بڑا اخبار انتخابی بانڈز کے حوالے سے اس کے تیار کردہ اشتہار چھاپنے کے لیے تیار نہیں ہے۔کانگریس کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے انچارج جے رام رمیش نے آج کہا کہ پارٹی نے انتخابی بانڈز سے بی جے پی کی کمائی پر ایک اشتہار تیار کیا اور اسے مسلسل دوسرے دن اخبارات کو بھیجا، لیکن چند اخبارات کے علاوہ کسی نے اسے شائع نہیں کیا۔انہوں نے کہا، “آج بھی کچھ اخبارات نے انڈین نیشنل کانگریس کی طرف سے دیے گئے اس اشتہار کو چھاپنے سے انکار کر دیا، جب کہ کچھ دیگر اخبارات نے اسے چھاپا۔ ہم ان لوگوں کی ہمت کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے اسے چھاپنے کا حوصلہ دکھایا۔’’اشتہار میں لکھا گیا ہے، “دنیا کا سب سے بڑا چندہ وصولی کا ریکیٹ، چندہ دو، دھندہ لو، بی جے پی نے 2 جنوری 2018 سے 15 فروری 2024 تک الیکٹورل بانڈز سے 82 ارب روپے سے زیادہ وصول کیے ہیں’’۔










