اتل ڈولو نے پی ایم ایف ای ایم اسکیم پر پیش رفت کا جائیزہ لیا

سرینگر//محکمہ زراعت پیداوار ( اے پی ڈی ) کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ( اے سی ایس ) اتل ڈولو نے سول سیکرٹریٹ میں ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں جموں و کشمیر میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹر پرائیزز ( پی ایم ۔ ایف ایم ای ) اسکیموں کی پردھان منتری فارملائزیشن میں پیش رفت کا جائیزہ لیا گیا ۔ مرکزی طور پر سپانسر شدہ پی ایم ایف ایم ای اسکیم کا مقصد موجودہ مائیکرو فوڈ پروسیسنگ اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے مالی ، تکنیکی اور کاروباری مدد فراہم کرنا ہے ۔ میٹنگ کے دوران ایک پاور پوائینٹ پرذنٹیشن دی گئی جس میں اسکیم کے کردار ، متعلقہ صلاحیت سازی کے اقدامات ، سبسڈیز ، کامن انفراسٹرکچر کے استعمال اور کامن انکیو بیشن سینٹرز وغیرہ کا جائیزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں سینئر افسران کی جانب سے اے سی ایس کو ایکشن ٹیک رپورٹ اور پراجیکٹ پر عملدرآمد کا پلان پیش کیا گیا ۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے سی ایس نے مستفید ہونے والوں کی ضلع وار حیثیت اور بعض صورتوں میں قرض کی درخواستیں مسترد ہونے کی وجوہات دریافت کیں ۔ انہوں نے افسران پر زور دیا کہ وہ اس اسکیم کے نفاذ میں خاطر خواہ اقدامات کریں ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کچھ درخواست دہندگان کے قرضوں کی منظوری میں ناپسندیدہ تاخیر اور کوتاہی پر برہمی کا اظہار کیا ۔ متعلقہ عہدیداروں کو اس سلسلے میں سخت ہدایات دی گئیں اور ان سے مسترد شدہ اور زیر التوا کیسوں کی تفصیلی سمری بھی معقول وجوہات کے ساتھ پیش کرنے کو کہا گیا ۔ اسی طرح ضلع نوڈل افسروں سے بھی کہا گیا کہ وہ مسترد ہونے کی وجوہات اور رجسٹریشن کی کم تعداد کا تجزیہ کریں ۔ مسٹر ڈولو نے کہا کہ اسکیم کے تحت رجسٹریشن اور مقدمات کی منظوری کی تعداد کو اس کے کامیاب نفاذ کیلئے بڑھانے کی ضرورت ہے ۔ میٹنگ میں محکمہ باغبانی کے سیکرٹری ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ( پی اینڈ ایم ) جموں و کشمیر ، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر کشمیر /جموں ، ڈائریکٹر زراعت جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر سیریکلچر جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر انیمل ہسبنڈری جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر شیپ ہسبنڈری جموں /کشمیر ، ڈائریکٹر فشریز جے اینڈ کے ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ پی ایم سی جے اینڈ کے ، منیجنگ ڈائریکٹر ایگرو جے اینڈ کے اور دیگر متعلقین نے شرکت کی ۔ بعد ازاں مسٹر اتل ڈولو نے اے پی ای ڈی اے کے تعاون سے شروع کئے جانے والے پروجیکٹوں اور جموں و کشمیر یو ٹی سے متعلق نیشنل ہارٹیکلچر بورڈ کے مختلف پروجیکٹوں کا جائیزہ لینے کیلئے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔