جموں//نائب وزیر اعلیٰ سریندرکمار چودھری نے کہا کہ ابھینو تھیٹرجموں میں تمام ترقیاتی کام مکمل ہو چکے ہیں اور تھیٹر اَب مکمل طور پر فعال ہے۔نائب وزیر اعلیٰ ایوان میں آج نائب وزیر اعلیٰ کی جانب سے رُکن اسمبلی اروند گپتا کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔اُنہوں نے ابھینو تھیٹر کے مختلف ترقیاتی کاموں کے لئے بجٹ کی تفصیلات بتاتے ہوئے مطلع کیا کہ موجودہ مالی برس میںکیپکس کے تحت چھت کی مرمت کے لئے 5.69 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے اور صدفیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔نائب وزیرا علیٰ نے تھیٹر کی کمپاؤنڈ وال کی تعمیر کے حوالے سے بتایا کہ موجودہ مالی برس میں کیپکس کے تحت 37.41 لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے جس کا 90 فیصد کام مکمل کیا گیا ہے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ موجودہ مالی برس میں کیپکس کے تحت اَپ گریڈیشن اور مرمت کے کاموں پر 41.60 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔نائب وزیر اعلیٰ نے مزید بتایا کہ پی ڈبلیو (آر اینڈ بی) نے سائونڈ سسٹم ، لائٹ سسٹم اور پردوں کی اَپ گریڈیشن کا کام مکمل کیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ جموںوکشمیراکیڈمی آف آرٹ، کلچر اینڈ لنگویجز کے گرانٹ اِن ایڈ کے تحت 101.93 لاکھ روپے کا تخمینہ خرچ کیا جا رہا ہے۔










