04مارچ سے موسمی صورتحال میں بہتری آکر 7مارچ تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا / محکمہ موسمیات
سرینگر// ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ اگلے 24گھنٹوں میں بارشوں اور برفباری کے امکامات ظاہر کرتے ہوئے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے۔ بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ رات بھر بادل چھائے رہنے کے درمیان وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام اور گلمرگ میں بدھ کو بالترتیب منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سی این آئی کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے وادی میں جاری خوشگوار موسمی صورتحال میں بیچ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ شام دیر گئے سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث وادی میں 03مارچ کی شام تک موسم خراب رہنے کا ا مکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی لہریں جموںکشمیر پر اثر اندوز ہو ہو رہی ہے جس میں سے ایک اگلے 48گھنٹوں تک اثر کرے گی جس دوران جموںکشمیر کے کئی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی درجے کی برفباری اور بارشیں ہو سکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں اور برفباری کے باعث فضائی خدمات میں خلل واقع ہو سکتی ہے جبکہ سرینگر جموں شاہراہ سمیت دیگر اہم شاہرائوں پر پھسلن پید ا ہونے کے باعث سفر کرنے میں مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے ۔بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی کے بیچ رات بھر بادل چھائے رہنے کے درمیان وادی کشمیر میں رات کے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ پہلگام اور گلمرگ میں بدھ کو بالترتیب منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ اور منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات نے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے 1.0 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم سے کم درجہ حرارت 4.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں گزشتہ رات 1.2ڈگری سیلشس کے مقابلے میں کم از کم 2ڈگری ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پہلگام میں گزشتہ رات منفی 1.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں منفی 2.4 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 5.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ رات منفی 6.4 ڈگری سینٹی گریڈ تھا۔ عہدیدار نے بتایا کہ جنوبی کشمیر میں بھی کوکرناگ میں گزشتہ رات منفی 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ کے مقابلے میں کم از کم 1.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جموں میں کم سے کم درجہ حرارت 8.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا اسی طرح سے بانہال میں کم سے کم درجہ حرارت 3.6 ڈگری سینٹی گریڈ، بٹوٹ میں 3.1 ڈگری سینٹی گریڈ اور بھدرواہ میں 1.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر کے بیشتر مقامات پر وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی برفبار ی یا بارش جبکہ جموں صوبے میں گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہونے کا امکان ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ آج شام سے 3مارچ تک موسم مجموعی طور پر خراب ہی رہے گا جس کے بعد موسم بہترہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ موسمی نظام کے دوران سرینگر جموں شاہراہ ،سنتھن ٹاپ، سدنا ٹاپ وغیرہ جیسے راستوں پر گاڑیوں کی نقل و حمل متاثر ہو سکتی ہے ۔










