آل انڈیا ریڈیو سرینگر کی نشریات چوتھے روز بھی غائب

شہر دیہات کے لاکھوں سامعین مایوس،فوری بحالی کا کیا مطالبہ

سرینگر //ریڈیو کشمیر سرینگر جس کو اب آل انڈیا ریڈیو سرینگر کہا جا رہا ہے کی نشریات سنیچر کو مسلسل چوتھے روز بھی متاثر رہی ہے جس کی وجہ سے یہاں لاکھوں کی تعداد میں موجود شہر و دیہات کے سامعین نے زبردست مایوسی کا اظہار کیا ہے ۔اس دوران مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے سوشل میڈیا پر پوسٹ کر کے اپنی ناراضی گی اور پریشانی کا اظہار کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پچھلے کئی دنوں سے جموں و کشمیر خاص کر وادی سے سامعین کوریڈیو کشمیر سننے کو نہیں مل رہاہیں جس کی وجہ سے سامعین مایوس ہو رہے ہیں وادی کے شمال وجنوب سے عوامی حلقوں نے شکایات کی ہیں کہ انھیں ریڈیو پر نشریات نہیں مل رہی ہے جسکی وجہ سے وہ اپنے اپنے من پسند پروگرام سننے سے قاصر ہیں ریڈیو کشمیر کے ساتھ کشمیری عوام کا گہرا تعلق ہے جس میں الگ الگ عمر کے لوگ الگ پروگراموں کو پسند کرتے ہیں۔ کیونکہ برسوں سے اس ادارے نے یہاں کی عظیم روایات، فن، تہذیب وتمدن، موسیقی، خبروں کے لیے اپنی ایک الگ مثال قایم کی ہے ریڈیو سے نشر ہونے والے مقبول عام پروگرام شہربین بھی سامعین کئی دنوں سے نہیں سن پا رہے ہیں جسکی وجہ سے سامعین نے تشویش کا اظہارر کیا ہے سنگلدان سے تعلق رکھنے والے عبدلعزیز منہاس نامی شہری نے بتایا کہ وہ پچھلے 25 برسوں سے شہربین کو سنتا آرہا ہے لیکن بدقسمتی سے کے دنوں سے نشریات نہ ملنے سے وہ پریشان ہے جنوبی کشمیر کے کولگام، اننت ناگ، شوپیان اور پلوامہ سے بھی شہربین کے سامعین نے ریڈیو نشریات نہ ہونے پر مایوسی ظاہر کی ہے ترال سب ضلع سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکن اور اسٹیزن کونسل ترال. کے سربراہ فاروق ترالی نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ریڈیو کے ذمہ داروں سے تیکنیکی فالٹ کو دور کرنے کی اپیل کی ہے فاروق ترالی نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا اور چینلز کی بھرمار کے باوجود لوگ آل انڈیا ریڈیو سے نشر ہونے والے مقبول عام پروگرام شھربین کو سن نہیں پا رہے ہیں جسکی وجہ سے سامعین میں تشویش دوڈ گء ہے جبکہ دیگر پروگرام بھی سننے کو نہیں مل پا رہے ہیں شہربین پروگرام کے سربراہ مقصود احمد نے بتایا کہ نارہ بل ٹرانسمشن میں کچھ تیکنیکی خرابی پیدا ہو ئی ہے جسکو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ادھر سنیچر کے روز وادی کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے درجنوں لوگوں نے سوشل میڈیا پر اس قسم کے پوسٹ اپلوڈ کر کے اپنے تشویش اور پریشانی کاا اظہار کیا ہے ۔ادھر لوگوں نے بتایا1948سے آج پہلی بار ریڈیو کشمیر سرینگر چار روز تک خاموش رہا ہے جس پر عوامی حلقوں نے شدید ناراض گی کا اظہار کیا ہے لوگوں نے بتایا کہ دورجدید مختلف مسائل ہیں حالات واقعات سے باخبر رہنے کے لئے لیکن ریڈیو کے ساتھ لوگوں کی گہری وابسگی ہے انہوں فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے ۔