آلوک کمار نے اَمرسنگھ کالج کا دورہ کیا اوراس کے کام کا ج کا جائزہ لیا

بڈگام// پرنسپل سکریٹری تعلیم آلوک کمار نے آج امر سنگھ کالج کا دورہ کیا اور کالج کے کام کاج کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران پرنسپل سیکرٹری نے سپیشل سیکرٹری اعلیٰ تعلیم محکمہ ڈاکٹرروی شنکر شرما، پرنسپل کالج ڈاکٹر شیخ اعجاز بشیر ، وائس چیئرمین گاندھی گلوبل فیملی پدما ایس پی ورما اور کالج عملہ کے ارکان کی موجودگی میں کالج کے نئے کینٹین بلاک کا بھی اِفتتاح کیا۔نیا کینٹین بلاک 1.25 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے اور عملے اور طلباء کے لئے جدید ترین سہولیات سے آراستہ ہے جس میں جسمانی طور پر خاص اَفراد کے لئے خصوصی اِنتظامات ہیں۔پرنسپل سیکرٹری نے کالج کے مختلف شعبہ جات کے سربراہان کے ساتھ بھی تفصیلی گفت و شنید کی اور تعلیمی اور اِنتظامی اَمور کے مختلف پہلوئوں کے بارے میں ان کی تجاویز طلب کیں جو محکمہ اعلیٰ تعلیم کی مجموعی ترقی کا باعث بنے ۔ اُنہوں نے دورے کے دوران ایک این جی او گاندھی گلوبل فیملی کے زیر اہتمام گاندھیائی آئیڈیا لوجی اور فلسفہ پر پروگرام کا بھی اِفتتاح کیا اور صوبہ کشمیر میں این جی او کے اَرکان کے ساتھ اِستفساری گفتگو کی۔آلوک کمار نے پروگرام کا اِفتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عدم تشدد کے طاقتور ہتھیار نے گاندھیائی نظریہ اور اَمن و سکون کے فلسفے کی عملی مضمرات کو متاثر کیا او رگاندھی گلوبل فیملی کے اَرکان کی طرف سے پیش کی گئی تجاویز کو بغور سنا۔پرنسپل اَمرسنگھ کالج نے اَپنے اَپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے عصری دُنیا میں اَمن اور محبت کے گاندھیائی فلسفہ کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔