اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی نے دی سفارشات کو حتمی شکل،آج یاکل ہوگی سفارشات پر مبنی رپورٹ لیفٹنٹ گورنر کوپیش
سری نگر//فائنانس اکائوٹنٹ اسسٹنٹ یعنی مالیاتی کھاتوں کے معاونین اورJEسیول امتحانات کے سوالیہ پرچوں کے’ لیک ‘ہونے یا دیگر بے ضابطگیوں کی جانچ کیلئے حکومت کی طرف سے تشکیل دی گئی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی نے اپنی سفارشات کو حتمی شکل دے دی ہے اور وہ اُنہیں کسی بھی وقت لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کرے گی۔جے کے این ایس کے مطابق ایک میڈیارپورٹ میں سرکاری ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ رپورٹ کیاگیاہے کہ مذکورہ کمیٹی نے ایک ماہ سے زیادہ تحقیقات کے بعد سفارشات کو حتمی شکل دی ہے اور پینل اب رپورٹ کیساتھ تیار ہے۔ نتائج پر مبنی سفارشاتی رپورٹ ایک یا2 دن بعد لیفٹنٹ گورنر کو پیش کی جائے گی۔خیال رہے اس اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سربراہی ایڈیشنل چیف سکریٹری (محکمہ داخلہ) آر کے گوئل نے کی اور اس میں پرنسپل سکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ منوج دویدی اور سکریٹری قانون، انصاف اور پارلیمانی امور اچل سیٹھی شامل تھے۔9 جون کو لیفٹنٹ گورنر منوج سنہانے سروسز سلیکشن بورڈ (ایس ایس بی) کے ذریعہ جموں و کشمیر پولیس کے سب انسپکٹروں کے امتحانی سوالناموں کے لیک ہونے کے الزامات کی جانچ کا حکم دیا تھا۔ انکوائری کمیٹی کی رپورٹ ملنے کے بعد، لیفٹنٹ گورنر نے 8جولائی کو امتحان منسوخ کرنے کا حکم دیا اور سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) سے جانچ کی سفارش کی۔کچھ دن پہلے، سی بی آئی نے 30 مقامات پر چھاپے مارے تھے اور33 افراد کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (FIR) درج کی تھی جن میں ایس ایس بی کے 3 سابق افسران،اہلکار، بی ایس ایف کا ایک میڈیکل آفیسر، سی آر پی ایف کے سابق اہلکار، پولیس کا ایک اے ایس آئی،بی جے پی لیڈرکے2 رشتہ دار اور بنگلور کی ایجنسی شامل تھے۔ جموں وکشمیرکی حکومت نے بعد میں اسی انکوائری کمیٹی سے کہا تھا جو پولیس سب انسپکٹرز کے پیپر لیک ہونے کے الزامات کی جانچ پڑتال کررہی تھی کہ وہ فائنانس اکائوٹنٹ اسسٹنٹ(FAAs) اورJEسیول کے امتحانات میں اسی طرح کے الزامات کی انکوائری کرے جوSSB کی طرف سے بنگلور کی اسی ایجنسی کے ذریعے لئے گئے تھے ۔نمایاں طور پر، انہوں نے نشاندہی کی، تینوں تحریری امتحانات’جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز، ایف اے اے اور جے ای سیول ‘کے ایس ایس بی کے ذریعے’ میرٹ ٹریک سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ بنگلور ک‘ے ذریعے مارچ کے مہینے میں منعقد کئے گئے تھے اور ایسے اشارے ملے تھے کہ تینوں امتحانات کے پرچوں یعنی سوالناموںمیں یقینی طور پر کچھ غلط ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابو تاہم، ذرائع نے بتایا کہFAA اور JEسیول امتحانات کے بارے میں فیصلہ حکومت اگلے چند دنوں میں اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات پر غور کرنے کے بعد کرے گی۔972 آسامیوں کیلئے ایف اے اے کی میرٹ لسٹ کا اعلان کیا جا چکا ہے جبکہ جے ای سول کی 103 آسامیوں کے لیے ابھی اعلان ہونا باقی ہے۔ جموں و کشمیر پولیس میں سب انسپکٹرز کے امتحانات میں لیک ہونے کے بعد ایف اے اے کی میرٹ لسٹ پر ہنگامہ آرائی تقریباً تصدیق ہو چکی تھی اس سے پہلے کہ انکوائری پینل نے تحریری پرچہ لیک ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے اپنی رپورٹ پیش کی۔سروسز سلیکشن بورڈ کی طرف سے فائنانس اکائوٹنٹ اسسٹنٹ FAA کی میرٹ لسٹ کے اعلان کے بعد جن امیدواروں کا انتخاب تقریباً تصدیق شدہ ہے وہ جموں، سری نگر اور دیگر علاقوں میں مسلسل احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ فہرست کو منسوخ نہ کیا جائے جبکہ جے ای سول کی میرٹ لسٹ ابھی جاری ہونا باقی ہے۔جموں وکشمیرکی حکومت نے ابھی تکMerit-Trac سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بلیک لسٹ نہیں کیا ہے حالانکہ یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہSSB کے مزید امتحانات اس کے ذریعے نہیں کرائے جائیں گے جب تک کہ اسےCBI سے کلیئر نہیں کیا جاتا۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسی مشق کرنے سے پہلے کچھ رسمی کارروائیوں کو پورا کرنا ہوگا۔اس بارے میں کہ آیا اسی ریکروٹمنٹ ایجنسی کے ذریعہ کرائے گئے کچھ اور امتحانات جو سی بی آئی کے ذریعہ بک کئے گئے ہیں، زیر غور آئیں گے۔انگریزی روزنامہ میں چھپی رپورٹ کے میں ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئے یہ انکشاف کیاگیاہے کہ اس پر فیصلہ صرف حکومت ہی لے سکتی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت ایف اے اے اور جے ای سول کے تحریری امتحان کو منسوخ کرنے یا اس کے ذریعہ قائم کردہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد فیصلہ کرے گی۔










