dooran

EJCCبدعنوانی سے پاک انتظامیہ کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات کی مکمل حامی وطرفدار

حق ہلال کی کمائی میں برکت اور عزت،ACBکی انسدادکورپشن مہم قابل سراہنا:اعجاز احمدخان

سری نگر//سینئرٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے ’بدعنوانی سے پاک انتظامیہ کی فراہمی کیلئے حکومتی اقدامات ‘کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کورپشن کیخلاف انسداد کورپشن بیورئوACBکی مہم کوسراہاہے ۔ انہوںنے کورپشن ورشوت خوری کے عادی سرکاری ملازمین کو کالے بھیڑ قراردیتے ہوئے تمام ملازم برادری سے اپیل کی کہ وہ حق ہلال کی کمائی سے گھریلو ضروریات کوپوراکرکے سماج میں ہمیشہ سرخ رئو رہنے کااصول اپنائیں ۔جے کے این ایس کے مطابق ملازم انجمنوں کے مشترکہ فورم EJCCکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاکہ ایمپلائز جوائنٹ کنسلٹیٹو کمیٹی کاایک اہم اجلاس چیئرمین اعجازاحمدخان کی صدارت میں منعقد ہوا،جس میں فورم کے سینئر لیڈروں بشمول شیخ اعجاز مخدومی ،جاویداحمدآخون ،حاجی عبدالقیوم بیگ ،شعیب منشی ،فاروق احمدکائوا،رحمت اللہ خان ،شوکت نوشہری،عنایت نوشہری،شیرعلی ،فیروزاحمدنجار ،منظوراشبری اورصدرضلع سری نگر محمدیعقوب ڈار شامل ہیں ۔ EJCCلیڈران کے اجلاس میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہاکی سربراہی والی حکومت کی جانب سے’ کورپشن سے پاک ،جوابدہی اورورک کلچر پر مبنی انتظامیہ ‘ کویقینی بنانے کیلئے روبہ عمل لائے جانے والے اقدامات کی بھرپور حمایت کی گئی ،تاہم اسبات پرسخت افسوس ،تشویش اورشرمندگی کااظہار کیاگیاکہ کشمیرمیں آئے دنوں سرکاری افسر،انجینئر اورعام ملازمین رشوت لیتے ACBکے شکنجے میں پھنس رہے ہیں ۔سینئرٹریڈیونین لیڈراورEJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ ہم حکومت کی جانب سے انتظامیہ کی کارکردگی میں بہتری ،کام کاج میں شفافیت وجوابدہی اورکورپشن کاخاتمہ کرنے سے متعلق اقدامات کی مکمل حمایت کرتے ہیں ،اورملازم انجمنوںکایہ مشترکہ فورم اس مہم میں حکومت کوبھرپور تعاون دینے کاعہد کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ایک فرض شناس اورعوام دوست ملازم یاافسر کبھی رشوت خوری ،بدعنوانی اورکسی بھی طرح کی بے ضابطگیوںکاکبھی طرفدار نہیںہوسکتا ہے ۔ EJCCکے چیئرمین نے راشی اورکورپٹ افسروں وملازمین کوکالے بھیڑBlack-Sheepsقرار دیتے ہوئے ملازمین برادری سے مودبانہ اپیل کی کہ وہ حرام کمائی کے بہکائوے میں آکر سماج میں اپنا عزت ووقار کودائو پر نہ لگائیں ۔انہوںنے کہاکہ حق ہلال کی کمائی سے اگرہم اپنے گھریلو ضروریات کوپوراکرنے کی کوشش کریں گے تو ہم اپنی برادری کیساتھ ساتھ پورے سماج میں معتبر بن جائیں گے ۔ کورپشن کیخلاف انسداد کورپشن بیورئوACBکی مہم کوسراہتے ہوئے ٹریڈیونین لیڈر اعجاز احمدخان نے کہاکہ کسی ملازم یاافسر کارشوت لیتے یاکسی بدعنوانی کاارتکاب کرتے ہوئے ملازم برادری کیلئے شرمندگی کامقام ہوتاہے لیکن ہم انسداد کورپشن بیورئوکے افسروں اورعملہ کی جانفشانی کوکسی بھی صورت میں نظراندازنہیں کرسکتے ہیں ،کیونکہ اُن کی کامیاب کارروائیوں سے جہاں سرکاری محکموں کوکورپٹ افراد سے نجات مل جاتی ہے ،وہیں عام لوگوں کواپنے مسائل ومعاملات حل کرنے میں بھی کافی آسانی ہوتی ہے ۔EJCCکے چیئرمین اعجاز احمدخان نے مزید کہاکہ ملازم انجمنوںکایہ مشترکہ فورم ملازمین کے جائز مسائل ،مشکلات اورمطالبات کیلئے جدوجہد جاری رکھے گا اورہم اپنی آوازحکومت کے ایوانوں تک پہنچاتے رہیں گے لیکن ساتھ ہی ہم حکومت کی اُس کاوش اوراقدام کی حمایت کریں گے ،جس کامقصد سرکاری محکموںکے کام کاج میں بہتری ،ورک کلچر کافروغ اورکورپشن سے پاک انتظامیہ کی فراہمی کویقینی بنانا ہوگا۔