علی محمد ساگر نے جے کے آر ٹی سی سے متعلق آڈِٹ پیر ا کا جائزہ لینے کیلئے پبلک اَنڈر ٹیکنگس میٹنگ کی صدارت کی

جموں// جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی سیکرٹریٹ جموں کے میٹنگ ہال میں آج رُکن اسمبلی علی محمد ساگر کی صدارت میں پبلک انڈرٹیکنگس (پی یو سی) کمیٹی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے کے آر ٹی سی کے کام کاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میٹنگ میں ممبران سیف اللہ میر، بلدیو راج شرما، رنبیر سنگھ پٹھانیہ، ڈاکٹر بشیر احمد شاہ ویری، شوکت حسین گنائی اور تنویر صادق کے علاوہ سیکرٹری جے کے ایل اے منوج کمار پنڈت موجود تھے۔محکمہ ٹرانسپورٹ (جے کے ایس آر ٹی سی) سے متعلق سال 2018-19 کے لئے سی اے جی کی آڈِٹ رپورٹ میں شامل آڈِٹ پیرا نمبر 6.1 پر سیر حاصل بحث و تمحیص ہوئی۔اکاؤنٹنٹ جنرل جموں و کشمیرتسوانگ تھارچن نے کمیٹی کو محکمہ ٹرانسپورٹ (جے کے آر ٹی سی) سے متعلق سی اے جی کی آڈِٹ رپورٹوں میں اُجاگر کئے گئے مسائل کے بارے میں آگاہ کیا۔سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ اونی لواسا نے کمیٹی کو محکمہ کے کام کاج اور آڈِٹ رِپورٹ میں بتائے گئے مسائل پر کی گئی کارروائی کے بارے میںجانکاری دِی۔ایم ڈِی، جے کے آر ٹی سی نے بھی کمیٹی کو کارپوریشن کی کارکردگی، مشن، اَفرادی قوت کی صورتحال، جے کے آر ٹی سی کے بیڑے اور دیگر امور کے علاوہ کارپوریشن کی طبعی و مالی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔کمیٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے سینئر اَفسران پر زور دیا کہ وہ کارپوریشن کو منافع بخش بنانے کے لئے تمام ضروری اَقدامات کریں اور نظرانداز شدہ علاقوں کو ٹرانسپورٹیشن کی سہولیات فراہم کریں تاکہ وہاں کے عوام مستفید ہو سکیں۔چیئرمین نے سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کو ہدایت دی کہ میٹنگ میں اراکین کی جانب سے اُٹھائے گئے سوالات کا تحریری جواب جلد از جلد کمیٹی کو پیش کیا جائے۔کمیٹی نے محکمہ ٹرانسپورٹ کے متعلقہ اَفسران کو حکومت کی تمام واجبات کی ادائیگی یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔ممبران نے محکمہ کی کارکردگی میں بہتری لانے، اسے مزید منافع بخش اور شفاف بنانے کے لئے اَپنی قیمتی تجاویز بھی پیش کیں۔میٹنگ میں ڈائریکٹر فائنانس (ٹرانسپورٹ)، جی ایم (آپریشنز) جموں، جی ایم (آپریشنز) کشمیر، جی ایم (لوڈ) کے علاوہ متعلقہ محکمے اور اسمبلی سیکرٹریٹ کے سینئر اَفسران نے شرکت کی۔