سپیکر قانون ساز اسمبلی نے زالوسہ چرارِ شریف میں 20 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

سپیکر قانون ساز اسمبلی نے زالوسہ چرارِ شریف میں 20 کروڑ روپے کی واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا

بڈگام//سپیکر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر نے دیہی بنیادی ڈھانچے اورصحت عامہ کو ایک بڑی تقویت دیتے ہوئے چرارِ شریف حلقہ اِنتخاب میں اہم واٹر سپلائی سکیموں کا اِفتتاح کیا۔جل جیون مشن کے تحت تیار کی گئی ان منصوبہ جات پر مجموعی طور پر 20کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جن سے تقریباً 21ہزار اَفراد مستفید ہوں گے۔ اِن سکیموں کا مقصد سینکڑوںگھروں کو دیرپاکشنل ہاؤس ہولڈ ٹیپ کنکشنز (ایف ایچ ٹی سیز) فراہم کرنا ہے تاکہ ’ہر گھر جل‘ کے تصور کو علاقے کی دیہی آبادی کے لئے حقیقت میں بدلا جا سکے۔نئی شروع کی گئی سکیمیں حلقے کے اندر کئی اہم علاقوں کو صاف، پائپ کے ذریعے پانی فراہم کریں گی جنہیں تاریخی طور پر پانی کی کمی کا سامنا ہے ۔ مستفید ہونے والے علاقوں میں قیصرمولہ، کڈی پورہ، کلماچ اوبجی پاتھری، ہکھ پورہ ہپتنار اور شیر چیک شامل ہیں۔سپیکر موصوف نے زالوسہ، ہپتنار، کڈی پورہ، ہکھ پورہ اور ملحقہ علاقوں سے آئے عوام کے ایک بڑے اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جل جیون مشن محض اِنجینئرنگ منصوبوں کا مجموعہ نہیں بلکہ اس کا مقصد دیہی کشمیر میں معیارِ زِندگی کو بہتر بنانا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’یہ سکیمیں نہ صرف وقت کی بچت اور دُور دراز ذرائع سے پانی لانے کی مشقت کو کم کریں گی جس کا بوجھ اکثر ہماری خواتین اور بچوں پر پڑتا ہے بلکہ پانی سے پھیلنے والی بیماریوں کی روکتھام سے عوامی صحت میں بھی نمایاں بہتری لائیں گی۔‘‘دورے کے دوران سپیکر عبدالرحیم راتھر کے ہمراہ سپراِنٹنڈنگ اِنجینئر پی ایچ اِی، ایگزیکٹیو اِنجینئر پی ایچ اِی، اسسٹنٹ ایگزیکٹیو اِنجینئر (اے اِی اِی ) اور محکمہ پی ایچ اِی کے دیگر افسران بھی تھے۔