سری نگر// وادیٔ کشمیر میں 21 ؍دسمبر سے شروع ہونے والی شدید سردیوں کے 40 روزہ مدت’ چلہ کلاں‘ کے اِستقبال کی تیاری کر رہی ہے اور ہینڈی کرافٹس و ہینڈ لوم ڈیپارٹمنٹ کشمیر 21 ؍دسمبر کو منائے جانے والے یوم فیرن کے موقعہ پر ’جشنِ چلہ کلاں ‘کا اہتمام کر رہا ہے جو کشمیری ثقافتی ورثے کی ایک رنگا رنگ تقریب ہوگی۔محکمہ کے ایک ترجمان نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دو روزہ تقریب 20 اور 21؍ دسمبر کو کشمیر ہاٹ (نمائش گاہ) میں منعقد ہوگی جہاں کشمیری دستکاریوں کی نمائش کے لئے مخصوص سٹال لگائے جائیں گے۔ ان میں بالخصوص روایتی زری کڑھائی (تلّہ ورک) اور آری (ہک) کڑھائی کو نمایاں کیا جائے گا جو کشمیری دستکاری کی پہچان ہیں اور عموماً روایتی فیرن کی زینت بنتی ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ وادی بھر سے نامور کاریگروں کو مدعو کیا گیا ہے جو لائیو مظاہرے پیش کریں گے، ہاتھ سے کڑھے ہوئے فیرن، پشمینہ شالیں اور دیگر گرم ملبوسات کی نمائش کریں گے جس سے دیکھنے والے لوگ ان ماہر ہنرمندوں سے روبرو بات چیت کر سکتے ہیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ اِس تقریب کا مقصد سردیوں کے سخت ترین مرحلے کے دوران کشمیری روایات کو اُجاگرناہے اور فیرن کی گرمائش و نفاست کو فروغ دینا ہے جو کشمیر کا روایتی ڈھیلا ڈھالا لباس ہے اور سخت سردی میں آرام فراہم کرتا ہے۔اُنہوں نے کہا،’’یہ تقریب ’چلہ کلاں‘ اور’ فیرن ڈے‘ کی ثقافتی اہمیت کو اُجاگر کرے گی اور مقامی لوگوں، سیاحوں اور دستکاری کے شوقین افراد کو ایک جگہ جمع کرے گی تاکہ وہ کشمیر کی بھرپور فنی روایت کا مشاہدہ کر سکیں۔وزیٹروں کو ایک تہوار جیسا ماحول ملے گا جہاں زری اور آری کڑھائی سے مزین سٹالز وادی کی ہینڈلوم اور کڑھائی کی دائمی وراثت کی عکاسی کریں گے۔‘‘ اُنہوں نے لوگوںسے اپیل کی کہ وہ اِس تقریب میں شرکت کریں اور مقامی کاریگروں کی حوصلہ اَفزائی کریں۔
آسام: سیلاب سے 13 اضلاع میں 15 لاکھ سے زائد افراد متاثر، اموات کی تعداد 98 تک پہنچ گئی
’ہم بدعنوان سسٹم کا مقابلہ محبت سے کریں گے، نفرت اور تشدد سے نہیں‘، راہل گاندھی کا طلبا و نوجوانوں سے خطاب
’اب تو اس تالاب کا پانی بدل دو، یہ کمل کے پھول کمہلانے لگے ہیں‘، اتراکھنڈ کی عوام سے کھڑگے کی اپیل
سپریم کورٹ کے معروف وکیل ایڈووکیٹ محمد نور اللہ راشٹریہ جنتا دل اقلیتی سیل، دہلی کے ریاستی صدر نامزد
چین سے ہندوستان کی درآمدات میں گزشتہ 5 سال کے دوران 39 فیصد کا اضافہ، حکومت نے راجیہ سبھا میں فراہم کی معلومات
اڑتے مسافر طیارے میں ایمرجنسی گیٹ کھولنے کی کوشش، کیرالہ پولیس نے مسافر کے خلاف درج کیا کیس
افغانستان نے ’عالمی کپ 2027‘ کے لیے کیا کوالیفائی، آئرلینڈ کے لیے راہ ہوئی دشوار
ہماچل پردیش: چمبا ضلع میں پرائیویٹ بس بے قابو ہوکر حادثے کا شکار، 7 افراد کی موت، 11 زخمی
غزہ میں 300 دنوں میں 300 بچے ہلاک: یونیسیف
ایران کیساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی کیونکہ وہ زیادہ دیر تک نہیں ٹک پائیگا: ٹرمپ










