کشمیر میں شدید سردی کی لہر، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے

منفی 4.1ڈگری کے ساتھ سرینگر میں سر دترین رات درج ، شوپیان منفی 6.4ڈگری پر منجمند

خشک موسم اور ہلکی دھوپ نکلنے سے ٹھنڈ میں اضافہ کے باعث اہلیان وادی کو پریشانیوں کا سامنا

سرینگر ایس این این // وادی کشمیر اور لداخ میں شدید سردی کے راج کے بیچ کشمیر کے ساتھ ساتھ لداخ میں رات کے درجہ حرارت میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ۔ سرینگر میں منفی 4.1ڈگری کے ساتھ رواں موسم کی سرد ترین رات درج کی گئی جبکہ سیاحتی مقام پہلگام میں منفی 4.4اور شوپیان منفی 6.4ڈگری کے ساتھ سرد ترین علاقے درج ہوئے ۔ادھر چلہ کلان کی شروعات سے قبل ہی شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے ۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق چلہ کلان کی آمد سے قبل ہی شدید سردی نے لوگوں کے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ۔ رات کا درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے پہنچاکر اہلیان وادی کو کپکپا دیا۔ محکمہ موسمیات کے حکام نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رات کے دوران مطلع صاف رہنے اور دن میں کھلی دھوپ نکلنے کے باعث وادی کشمیر میں سردی کی لہر جاری ہے جبکہ آنے والوں دنوں میں شبانہ سردیوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ محکمہ کے مطابق درجہ حرارت میں کمی ہونے کے ساتھ ہی پوری وادی سخت ترین سردی کے لپیٹ میں آچکی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ وادی کے ساتھ ساتھ لداخ خطہ بھی شدید سردی کی لپیٹ میں ہے ۔محکمہ موسمیات نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سرینگر میں گزشتہ رات کے منفی 0 ڈگری سیلشس کے مقابلے میں منفی 4.1 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ہے اور یہ رواں موسم میں سب سے سرد ترین رات درج کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ شوپیان سرد ترین علاقہ درج ہوا جہاں رات کا درجہ حرار ت منفی 6.4ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا ۔ اسی طرح سے محکمہ موسمیات کے مطابق مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں شبانہ درجہ حرارت منفی 4.4ڈگری سیلشس اور شہرہ آفاق گلمرگ میں منفی 2.6 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4.2 ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا جبکہ کپواڑہ میں منفی 3.5ڈگری سیلشس ریکارڈ کیا گیا۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے ۔ ادھر چلہ کلان کی شروعات سے قبل ہی شدید سردی نے جموں ، کشمیر اور لداخ کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ جس کے نتیجے میں لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔اس دوران محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کی ہے کہ اگلے کئی روز تک موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا اور رات کے درجہ حرارت میںمزید گراوٹ آسکتی ہے ۔