جموں//گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن (جی سی او اِی) جموں اور سکول آف ٹیچر ایجوکیشن، کلسٹر یونیورسٹی جموں نے مشترکہ طور پر’ ’این اِی پی ۔2020اور این سی ایف ۔2023کے تناظر میں پنچ پدی اپروچ: ہمہ جہتی اور تجرباتی تعلیم کی طرف‘‘کے عنوان سے ایک روزہ قومی ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ کا مقصد اساتذہ، سکو ل کے اساتذہ اور طلبا ٔ اساتذہ کو این اِی پی۔ 2020 اوراین سی ایف۔ 2023کے پیڈاگو جیکل فریم ورک کے تحت’ پنچ پدی اپروچ‘کی عمل آوری کے لئے عملی تربیت اور تجرباتی بیداری فراہم کرنا تھا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن شانت منو مہمانِ خصوصی تھے۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے اَپنے خطاب میں طلبأ کو سخت محنت کرنے اور جس بھی میدان میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں، اپنی بہترین کارکردگی کی ترغیب دی۔ اُنہوں نے کہا،’’ہمیں ’کامنا ‘کے بغیر اپنا کرما کرنا چاہیے۔ جب ہم اپنے کرما کے ساتھ روحانی رویہ اَپناتے ہیں تو یہ بوجھ کے بجائے خوشی کا عمل بن جاتا ہے۔‘‘ انہوںنے ماہرین تعلیم پر زور دیا کہ وہ ایسے ورکشاپوں اور سمیناروں کے ذریعے آئی کے ایس (اِنڈین نالیج سسٹم) کو فروغ دیں اور بھارت کو دوبارہ وشو گرو بنانے کے لئے اَپنی پوری کوشش کریں۔ دورانِ ورکشاپ ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی موجودگی میں پرنسپل جی سی او اِی جموں ڈاکٹر جیوتی پریہار اورجوائنٹ ڈائریکٹرجے کے ایس سی اِی آر ٹی ڈاکٹر سندھو کپورکے درمیان ایک مفاہمت نامے کا تبادلہ بھی ہوا۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے کالج نیوز لیٹر بھی جاری کیا۔پرنسپل جی سی او اِی جموں ڈاکٹر جیوتی پریہاراور ڈین سکول آف ٹیچر ایجوکیشن ، کلسٹر یونیورسٹی جموں نے پروگرام کی نظامت کے فرائض اَنجام دئیے۔اِس پروگرام میں ممتاز دانشوروں، منتظمین، پالیسی سازوں، یونیورسٹی پروفیسروں، کالج فیکلٹی اراکین، سکالروں اور طلباء نے شرکت کی جبکہ ناگالینڈ، اوڑیشہ، بھو نیشور، مدھیہ پردیش، پنجاب، اُتراکھنڈ اور یوپی سے شرکأ نے بذریعہ ورچیول موڈ ورکشاپ میں شرکت کی۔سینٹرل یونیورسٹی جموں کے ڈاکٹر جے این بلیا کلیدی ریسورس پرسن تھے جبکہ بی آر امبیڈکر یونیورسٹی لکھنؤ ڈاکٹر سبھاش مشرا ، ڈاکٹر ورون شرما اور ڈاکٹر پردیپ سنگھ نے مختلف سیشنوں کا اِنعقاد کیا۔حیدرآباد یونیورسٹی کے پروفیسر مدھوسودن نے بھی آن لائن موڈ کے ذریعہ ایک سیشن لیا۔اِس موقعہ پرکلسٹر یونیورسٹی جموں کے کے ممتاز اعلیٰ حکام جن میں رجسٹرار انکور مہاجن ، ڈِی اے اے ڈاکٹر ٹوئنکل سوری ، کنٹرولراِمتحانا ت ڈاکٹر رنویر سنگھ کے علاوہ نوڈل آفیسر جموں ڈویژن کالجزڈاکٹر رویندر ٹکو اور ڈائریکٹر فائنانس عبدالمجید بھٹ شامل ہیں، موجود تھے۔پرنسپل ڈِی آئی اِی ٹی آر جی ڈوگرہ نے پہلاتکنیکی سیشن کی صدارت کی۔آئی کیو اے سی کنوینر ڈاکٹر شالینی رانا نے ورکشاپ کی کارروائی چلائی جبکہ ڈاکٹر راکیش بھارتی نے ورکشاپ کا پس منظر اور مقصد بیان کیا۔










