کشمیرعلم، روحانی یکجہتی اور شاردہ” کے مفہوم پر خواجہ فاروق رینزوشاہ نے کی تقریر
سرینگر // کے پی ایس //بین الاقوامی شاردا یونیورسٹی میں پڑھنے والے مختلف ممالک کے محققین اور سکالرز کی شرکت سے منعقد کی گئی۔ باوقار بین الاقوامی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر خواجہ فاروق رینزوشاہ چیرمین بین الاقوامی کشمیر سوسائٹی نے کہا کہ روحانی یکجہتی ، اتحاد اور باہمی عقائد کی عزت ہندوستان کو ترقی اور خوشحالی کی بلندیوں پر لے جائے گی۔ کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق شاردا یونیورسٹی میں بین الاقوامی کانفرنس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے خواجہ فاروق رنزو شاہ نے کہا کہ روحانی یکجہتی، جو علم کے عظیم نظریے کا آغاز تھا، کشمیر میں 14ویں صدی میں اس وقت وجود میں آیی جب کشمیر کی مشترکہ روحانی قوت، جس میں ہندو، مسلمان اور بدھ مت کے پیروکار شامل ہوئے۔انہوں نے زولقادر خان دلچا کے منگول دہشت گردوں کے حملے کے خلاف اپنے روحانی اور علمی علاقے کا عزت و شان سے دفاع کیا۔ اس وقت کا بزدل بادشاہ، سہہ دیوا، اور اس کے وزراء، دم دلچا کے خوف کے تحت چھپ گئے اور بھاگ گئے اور اپنے لوگوں کو اپنی تقدیر پر چھوڑ دیا تھا۔ تاہم، کشمیر کی فخریہ بیٹی، سلطانہ کوتا رانی نے، 14ویں صدی میں تیبت کے پدماسمبھوا رینچن شاہ کو مدعو کیا، دونوں نے کشمیر کی عزت رکھی اور بہادری کا مظاہرہ کیا -انھوں نے کشمیر کے پورے علاقے کا دفاع کیا جو تیبت اور شا نزی میں نوہا کی رینہ پہاڑیوں تک پھیلا ہوا تھا کو دہشت گردی سے بچایا۔عظیم صوفی ولی حضرت بلبل شاہ نے کشمیر کی فتح کے لیے دعا کی سلطانہ کوتا رانی اور سلطان صدر الدین رینچن شاہ نے روحانی یکجہتسمیتور اتحاد کی تحریک کی قیادت کی۔ انہوں نے ہوشیاری سے پیئر پنچھال پہاڑ?وں پر گلیشئرز کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں دلچا زولقادر خان اپنے 70 ہزار دہشت گرد فوجیوں سمیت نیست نابود ھویے دونوں دلچا کی دھشت کے مکمل خاتمے کا باعث بنے۔ اس کشمیر کی فتح نے کشمیر کی مثالی تہذیب کی تخلیق کی، جو علم اور شاردہ کی یکجہتی کی بنیادوں پر سرینگر سے لے کر پیئر پنچھال سے رینہ اور شانزی کے پہاڑوں تک، گلگت بلتستان اور تیبت تک پھیلی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قدیم حوالوں میں کشمیر کو شاردہ منڈل یعنی علم کی جگہ کہا جاتا تھا جو دوبارہ زندہ ھو نا چاھیے۔ صوفی ولیوں نے کشمیر کو شاہردار، علم کی بہتی ندیوں کا شہر قرار دیا۔اس موقع پر، شاردا یونیورسٹی کے وائس چانسلر، جو نیدرلینڈ سے دہلی صرف اس کانفرنس میں شرکت اور ڈاکٹر خواجہ فاروق رینزوشاہ کے لیکچر کے لیے واپس آئے، نے رینزوشاہ یعظیم کاموں کوسراہا۔ یونیورسٹی کے پرو چانسلر نے اپنے ابتدائی خطاب میں تمام بین الاقوامی سکالرز اور محققین کو، جو کانفرنس میں شریک ہوئے، کو تلقین کی کہ وہ ڈاکٹر خواجہ رینزوشاہ کے کلیدی خطبے سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور باہمی محبت کی بنیاد پر انسانی معاشرے کے نظریے کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کریں۔اس موقع پر انہیں یونیورسٹی کی طرف سے ایک باوقار انعام بھی دیا گیا۔ مختلف شعبوں کے سربراہان نے جناب ڈاکٹر خواجہ رینزوشاہ کی کتاب “سلطانہ کوتا رانی” کو زوحانی یکجہتی اور عقائد کے اتحاد کی علامت کے طور پر سراہا۔ محترمہ شریمتی انیوٹی جو ایک علمی سکالر ہیں اس عظیم الشان کانفرنس ، کی منتظم تھیں۔ محترمہ تینو موئتر، جنہوں نے جرمنی میں ایپک ادب میں ڈاکٹریٹ حاصل کی، اور محترمہ رادھیکا ان اس کانفرنس کی کامیابی میں بھر پور رول ادا کیا– کانفرنس میں70 سے زیادہ ممالک کے سکالرز، طلباء اور محققین نے اس باوقار بین الاقوامی کانفرنس میں شمولیت کرکے اس کو روحانی یکجہتی کی ایک ناریخی کانفرنس بنایا ۔ یونیورسٹی کی ایک دوسری شاخ ازبکستان کے بخارہ میں ہے جہاں یہ علم کے لیے ایک اعلیٰ مقام بن گئی ہے۔یونیورسٹی کے چانسلر، جناب . گپتا صاحب نے اس باوقار علم کی کانفرنس کی کامیابی پر خوشی اور تحسین کا اظہار کیا۔










