ڈیٹا کی نگرانی ، ویڈیو کانفرنسنگ آلات اور ایل اے این کنکشنز‘‘ کے بارے میں تکنیکی تربیتی پروگرام کا اِنعقادکیا
سری نگر//جموں و کشمیر جوڈیشل اکیڈمی نے گورننگ کمیٹی کی رہنمائی میں عدالتی نظام میں ڈیجیٹل صلاحیت کو مضبوط بنانے پر مرکوز ایک روزہ تکنیکی تربیتی پروگرام کا اِنعقاد کیا۔ یہ سیشن رجسٹرار آئی ٹی انوپ شرما اور ڈائریکٹر جوڈیشل اکیڈمی سونیا گپتا کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اِس موقعہ پر نیشنل اِنفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) پونے کے سینئر ماہرین نے شرکت کی اور ای۔کورٹس پروجیکٹ کے اہم اجزأ پر تفصیلی سیشنز دئیے۔ کے اہم اجزاء پر تفصیلی سیشنز دیے۔تربیت کا مقصد کیس مینجمنٹ سسٹم ، ڈیٹا مانیٹرنگ اور ڈیجیٹل فائلنگ کے عمل کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا تاکہ عدالتی عملے کو جدید تکنیکی مہارتوں سے آراستہ کیا جا سکے جو عدالتی نظام میں اِنفارمیشن اینڈ کمیونی کیشن ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے مؤثر انضمام کے لئے ضروری ہیں۔پروگرام کا آغاز سائنٹسٹ ۔ایف جگدیش چھیلکر کے اِفتتاحی خطاب سے ہوا جنہوں نے شرکأ کو کیس اِنفارمیشن سسٹم (سی آئی ایس 4.0) کی جدید خصوصیات سے متعارف کیا اور بتایا کہ یہ خصوصیات عدالتی کاررِوائیوں کو کس طرح مؤثر بنا سکتی ہیں اور عوامی رَسائی کو بہتر کر سکتی ہیں۔اِس کے بعد ایچ او ڈی سی او اِی اِی اور سائنٹسٹ ۔ایف آشش شیرادھونکر نے اِی۔کورٹس منصوبے پر بات کی جس میں اس منصوبے کے قومی سطح پر نفاذ اور عدالتوں میں یکسانیت اور کارکردگی لانے میں اس کے کردار کو اُجاگر کیا گیا۔اگلے سیشن میں سائنٹسٹ ۔ڈِی بھارتی جادھو نے ڈیٹا سینٹر آپریشنز، ورچیوئل مشینوں اور ریپلی کیشن سسٹمز پر ایک مفصل پرزنٹیشن دی۔ اُنہوں نے عدالتی ڈیٹا کی سیکورٹی، اعتماد اور تسلسل کو یقینی بنانے میں ان نظاموں کی اہمیت پر زور دیا۔بعد میںسائنٹسٹ ۔ڈِی منشور بجولیانے اِی ۔فائلنگ اور انٹرآپریبل کریمنل جسٹس سسٹم (آئی سی جے ایس) پر روشنی ڈالی اور بتایا کہ یہ پلیٹ فارمز شفافیت کو بڑھانے، مقدمات کے عمل کو تیز کرنے اور عدالتوں، پولیس اور دیگر اِنصاف کے شعبوں کے درمیان بہتر ربط پیدا کرنے میں کس طرح معاون ہیں۔اِس کے بعد او آئی سی ۔اِنفرااور سائنٹسٹ ۔ایف امول اویناشے نے این جے ڈِی جے انٹرا، اسٹیبلشمنٹ ٹیگنگ، جے ایس او این امپورٹ اور ڈیٹا مانیٹرنگ ٹولز پر سیشن لیا۔ اُنہوں نے وضاحت کی کہ کس طرح یہ ڈیجیٹل حل حقیقی وقت میں تجزیہ کی سہولیت فراہم کرتے ہیں اور عدالتی وسائل کے بہتر اِنتظام میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔اِختتامی تکنیکی سیشن سینئر ٹیکنیکل آفیسر وسیم خان اورڈویلپر تجمل نے مشترکہ طور پر پیش کیا۔ اُنہوں نے عدالتی آئی سی ٹی فریم ورک میں سسٹم ڈیولپمنٹ ، ٹربل شوٹنگ اور یوزر سپورٹ کے عملی پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ ان کا زور مسلسل مانیٹرنگ، موافق حل اور صارفین کی ضروریات پر مبنی ترقی پر تھا تاکہ عدالتوں کی ڈیجیٹل تبدیلی کو مؤثر طور پر برقرار رکھا جا سکے۔پروگرام کے دوران شرکأ نے بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا، سوالات پوچھے، وضاحتیں حاصل کیں اور اپنے تجربات کا اشتراک کیا جس سے مجموعی طور پر سیکھنے کے ماحول کو تقویت ملی۔جوڈیشل اکیڈمی نے ایک ٹیکنالوجی پر مبنی عدالتی نظام کے فروغ اور اِدارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لئے باقاعدہ تربیتی پروگرام منعقد کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔










