لوگوں کا گھروں سے باہر نکلنا محال، علاقے میں خوف و دہشت
سرینگر // شہر خاص کے مختلف علاقوںمیں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ شام کے بعد گھروں سے باہر نکلنا دشوار بن گیا ہے ۔ ایک اکیلے آدمی کو دیکھ کر درجنوں آوارہ کتے پیچھے لگ جاتے ہیں ۔ لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر پھیل گئی ہے ۔سی این آئی کے مطابق شہر خاص کے مختلف علاقوں جن میںرعناواری، خانیار، نوہٹہ،راجوری کدل، بہوری کدل،مہاراج گنج، عالی کدل، نائد کدل، زینہ کدل، گوجوارہ، حول ، حاکہ بازار، دیوی آنگن ہاری پربت و دیگر علاقے شامل ہیںمیں آوارہ کتوں کی ہڑبونگ سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے ہی گھروں میں محصور ہوکے رہ گئے ہیں ۔ مقامی لوگوں کے مطابق کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ لوگ سڑکوں پر چلنے میں خوف محسوس کرررہے ہیں ۔ لوگوں کے مطابق شام کے بعد لوگوں نے شام کے بعد اپنے گھروں سے باہر نکلنا ہی چھوڑ دیا ہے اور اگر گاہے بگاہے کسی مجبور کے سبب کام کے سلسلے میں گھر سے باہر نکلنا پڑتا ہے تو ایک آدمی کے پیچھے درجن بھر آوارہ کتوں لگ جاتے ہیں ۔ مقامی لوگوں نے متعلقہ حکام کی ناکامی پر افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آیا انسانی جانوں سے زیادہ کتوں کے جان کی قیمت ہیں اور اگر ایسا ہے تو انسانی کیلئے کوئی اعلیٰحدہ جگہ منتخب کی جائے ۔ انہوںنے کہا کہ آوارہ کتوں کی بڑھتی تعداد نے لوگوں کو ہجر ت کرنے پر مجبور کیا ہے ۔ لوگوں نے کہا کہ آوارہ کتوں کی تعداد اس قدر بڑھ گئی ہے کہ ایک ایک دروازے کے باہر چار چار کتے کھڑے رہتے ہیں ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کتوں کی بڑھتی تعداد کو قابو کرنے کیلئے اور لوگوں کو آوارہ کتوں کے خوف سے نجات دلانے کیلئے فوری طور پر اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ بصورت دیگر لوگ بذات خود کوئی کارروائی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے ۔










