لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںکا دورہ کیا

لیفٹیننٹ گورنر نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموںکا دورہ کیا

مرکزی حکومت اور جموںوکشمیر اِنتظامیہ راحت اور بچائو کے ساتھ ساتھ متاثرہ کنبوں کی فوری بحالی کو یقینی بنانے کیلئے کام کر رہی ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

جموں// لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے چسوٹی سیلاب میں زخمی ہوئے شہریوں کی خیریت و عافیت دریافت کی۔ڈاکٹروں کی ٹیم نے لیفٹیننٹ گورنر کو زخمیوں کے جلد صحتیاب ہونے کے لئے علاج معالجے اور مربوط نگہداشت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ اِس وقت 16 اَفراد گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں میں زیر علاج ہیں اور سینئر طبی عملہ ان کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے میڈیااَفراد سے بات چیت کرتے ہوئے اِنتظامیہ کے اُن 32 اَفراد کو تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا جو ابھی تک لاپتہ ہیں۔اُنہوں نے کہا،’’حکومت ان سوگوارکنبوں کے ساتھ شانہ بہ شانہ کھڑی ہے جنہوں نے اَپنے عزیزوں کو کھو دیا ہے۔ مرکزی حکومت اور جموں وکشمیر اِنتظامیہ راحت اور بچاؤ کے ساتھ ساتھ آفاتِ سماوی سے متاثرہ کنبوں کی فوری بحالی کے لئے مسلسل کام کر رہی ہے۔ اس سانحہ میں لاپتہ اَفراد کی تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں جنگی بنیادوں پر جاری ہیں۔‘‘لیفٹیننٹ گورنر نے لوگوں کو کو مشورہ دیا کہ وہ تمام ضروری حفاظتی تدابیر اِختیار کریں۔ خراب موسم کے پیش نظر آج ایک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ این ڈِی آر ایف اور ایس ڈِی آر ایف کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں۔