نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ کے مشیر نے جموںوکشمیر یوٹی میں

نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر اعلیٰ کے مشیر نے جموںوکشمیر یوٹی میں

آٹھ نوجوانوں کو رِی ہیبلٹیشن اسسٹنس سکیم کے تحت تقرری نامے سونپے

سری نگر// نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری اور وزیر اعلیٰ کے مشیر ناصر اسلم وانی نے عوامی خدمات کو مضبوط بنانے اور نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کی ایک اہم قدم کے طور پر آج یہاں سول سیکرٹریٹ سری نگر میں رِی ہیبلٹیشن اسسٹنس سکیم ( آر اے ایس ۔2022) کے تحت آٹھ نوجوانوں کو تقرر نامے دئیے۔اِس موقعہ پر نائب وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے تقرری حاصل کرنے والے نوجوانوں کو مُبارک باد دی اور اُن پر زور دیا کہ وہ ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں۔ اُنہوں نے کہا، ’’یہ تقرری نامے صرف ملازمت کے آڈر نہیں بلکہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے تئیں ایک ذمہ داری ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آج تقرری حاصل کرنے والے نوجوان خلوص نیت سے اپنی خدمات سر انجام دیں گے اور جوابدہی اور عوامی خدمت کی اَقدار کو برقرار رکھیں گے۔وزیر اعلیٰ کے مشیر نے کہا کہ حکومت کی جانب سے روزگار کے مواقع بڑھانے اور شفاف بھرتیوں کو یقینی بنانے کے عزم کو اُجاگر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں اِنتظامیہ مسلسل نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لئے کام کر رہی ہے۔ تقرری حاصل کرنے والے نوجوانوں نے حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں معاشرے کی خدمت کا موقعہ ملا ہے اور وہ پوری دیانت داری سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ دونوں معززین نے اِس بات کا اعادہ کیا کہ حکومت یونین ٹیریٹری میں بھرتی مہمات کی رفتار تیز کرنے کے لئے پُرعزم ہے تاکہ بے روزگاری پر قابو پایا جا سکے اور عوامی خدمات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔