جموں//کمشنر سٹیٹ ٹیکسز جموںوکشمیر پی کے بٹ نے ایکسائز اینڈ ٹیکسزیشن کمپلیکس میں نئے تزئین و آرائش شدہ کانفرنس ہال کا اِفتتاح کیا۔یہ جدیدسہولیت اِس مقصد کے لئے تیار کی گئی ہے کہ محکمہ کی میٹنگوں، تربیتی سیشنوںاور دیگر سرکاری سرگرمیوں کی صلاحیت کو بڑھایا جا سکے۔اِس موقعہ پر ایڈیشنل کمشنر ایڈمنسٹریشن اینڈ اَنفورسمنٹ جموں نمرتا ڈوگرہ، ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر آشیما شیر اور محکمہ کے دیگر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔کمشنر پی کے بٹ نے اِفتتاح کے بعد ہال میں موجود اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے محکمانہ کارکردگی اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں جدید انفراسٹرکچر کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے تزئین و آرائش کے منصوبے میں شامل تمام اَفراد کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ٹیم پر زور دیا کہ وہ عوامی خدمت کے لئے اَ پنی لگن کو جاری رکھیں۔ایڈیشنل کمشنر نمرتا ڈوگرہ نے منصوبے کی کامیاب تکمیل میں تعاون کرنے والے تمام اَفراد کا شکریہ اَدا کیا۔ اُنہوں نے شکریہ کی تحریک پیش کرتے ہوئے اِس منصوبے کی اِجتماعی کوششوں اور عزم کو اُجاگر کیا اور کہا کہ یہ اَپ گریڈ شدہ کانفرنس ہال محکمہ کے عملی اہداف کی تکمیل میں اہم کردار اَدا کرے گا۔یہ تقریب محکمہ کی جانب سے اپنی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور مؤثر طرز حکمرانی کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے کی مسلسل کوششوں کا ایک اہم سنگ میل ہے۔










