عوام کو اپنے آئینی اور جمہوری حقوق فی الفور بحال کئے جائیں / ڈاکٹر فاروق عبداللہ
سرینگر//جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس ہر سطح پر اورہر سواپنے ان وعدوں پر قائم ودائم ہے جو نیا کشمیر کے حوالے سے پارٹی نے کئے ہیں ۔کشمیر پریس سروس کے موصولہ بیان کے مطابق این سی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اچھہ ول میں پارٹی کارکنوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے ہمیشہ لوگوں کے مال وجان کی حفاظت خصوصاًان کے مفادات اور آئینی وجمہوری حقوق کی پاسداری کی ہے ۔اس کے ساتھ ساتھ ریاست اپنی حیثیت ،انفرادیت ،وحدت شناخت یعنی جموں وکشمیر ریاست کی بحالی کیلئے کوششیں جاری رکھی ہیں ۔انہوں نے ریاست کے خصوصی درجے کی بحالی کیلئے یہ پارٹی برسرپیکار ہے ۔انہوں نے مرکزی سرکار کو سخت گیر پالیسی ترک کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ مرکز نے ریاستی عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ہیں ان کا پورا کرنا ناگزیر بن گیا ۔انہوں نے واجپائی کی برسی پر خراج عقیدت اداکرتے ہوئے کہا کہآنجہانی نے کشمیریت ۔انسانیت اور جمہوریت کے لئے جو پیغام دیا ہے کہ دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوس نہیں ۔انہوں نے کہا کہ موصوف کی شرافت ،انسانیت کی بناء پر ہی بی جے پی بھارت میں وجود میں آئی ہے ۔۔اس موقعہ پر پارٹی کے سینئر لیڈران ،ترجمان تنویرصادق ،ممبران قانون سازیہ ڈاکتر بشیر ویری ،الطاف احمد کلو ،ایم ایل اے شانگس ریاض احمد خان ،چودھری ظفر احمد ایم ایل اے کولگام ،ترجمان شیخ اویس بھی موجود تھے ۔اس سے قبل ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے اچھہ ول جاکر وہاں پارٹی کے صوبائی سیکریٹری اورسابق جج ایڈوکیٹ توقیر احمد کے ساتھ تعزیت کی اور ان کی ڈھارس بندھائی ۔جن کے والدنسبتی الحاج غلام حسن خان گذشتہ روز انتقال کرگئے ۔ڈاکٹر صاحب نے ان کے حق میں دعائے مغفرت کی۔










