جموں //جموں خطے کے ہر ایک ضلع ، سب ڈویژن اور تحصیل ہیڈ کوارٹر پر ملک کے 79 ویں یومِ آزادی کے جشن کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔
ڈوڈہ میں ۔79 واں یومِ آزادی کا دن اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ جہاں پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر مین دھنانتر سنگھ کوتوال نے قومی پرچم لہرایا ۔ اس تقریب کا آغاز اسکول کے طلباء نے قومی ترانے کے ساتھ کیا اس کے بعد ششتر سیما بل ( ایس ایس بی ) ، سنٹرل ریزرو پولیس فورس ( سی آر پی ایف ) ، آئی آر پی ، جموں اینڈ کشمیر پولیس ، جے اینڈ کے وومن پولیس ، این سی سی کے سینئر اور جونئیر ونگز ، ہوم گارڈز فاریسٹ پروٹیکشن فورس اور متعدد سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء نے مارچ پاسٹ میں شرکت کی ۔ ڈی ڈی سی کے چئیر مین نے ایس ایس پی ڈوڈہ کے ہمراہ پریڈ کا معائینہ کیا اور تمام شرکاء کے نظم و ضبط اور لگن کی تعریف کی ۔ پروگرام میں ایم ایل اے ڈوڈہ مسٹر محراج ملک ، ڈپٹی کمشنر ، ایس ایس پی ، وائس چئیر پرسن ڈی ڈی سی ، ضلعی افسران ، مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں ، سماجی کارکنوں ، سینئر شہریوں اور مختلف سرکاری محکموں کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔
بھدرواہ میں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی سی ) بھدرواہ انیل کمار ٹھاکر نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ ترنگا لہرایا اور اجتماع سے خطاب کیا جس میں یومِ آزادی کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا اور آزادی پسندوں کی قربانیوں کو یاد کیا گیا ۔
سانبہ میں ۔79 واں یومِ آزادی کا دن تاریخی رانی سوچیت سنگھ اسٹیڈیم سانبہ میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر مین کیشو دے شرما نے ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ میں ڈسٹرکٹ پولیس ، فرسٹ خواتین بارڈر بٹالین ، آئی آر پی ، جے کے اے پی ، ہوم گارڈ ، جے کے پی بینڈ م جے کے سکاؤٹس اینڈ گائیڈز ، این سی سی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء نے شرکت کی ۔
اودھمپور میں ۔79ویں یومِ آزادی کی تقریب اودھمپور کے گورنمنٹ پی جی ڈگری کالج بوائیز اودھمپور میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ منعقد کی گئی جس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے چئیر مین لال چند مہمانِ خصوصی تھے ۔ ڈی ڈی سی اودھمپور مسٹر لال چند نے قومی پرچم لہرایا اور پولیس بینڈ کے علاوہ ، ایس کے پی اے ، ڈسٹرکٹ پولیس ، ہوم گارڈز ، این سی سی اور دیگر 32 دستوں پر مشتمل مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ ڈی ڈی سی کے وائس چئیر پرسن جوہی منہاس پٹھانیہ ، ڈی آئی جی اودھمپور ریاسی رینج ، ڈپٹی کمشنر اودھمپور ، ایس ایس پی ، اے ڈی ڈی سی ، ڈی ڈی سی ممبران اے ڈی سی اور ضلع کے ممتاز شہریوں کے علاوہ سی آر پی ایف ، آئی ٹی بی پی اور بی ایس ایف کے افسران نے بھی پروگرام میں شرکت کی ۔
ریاسی میں ۔79 واں یومِ آزادی کا دن ریاسی میں بے مثال محب وطن جذبات اور بڑے پیمانے پر جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا ۔ مرکزی فنکشن جنرل زوراور سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوا جہاں ڈی ڈی سی کے چئیر پرسن سرف سنگھ ناگ نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ پروگرام میں قانون ساز اسمبلی کے ممبران ایم ایل اے ریاسی کلدیپ راج دوبے، ایم ایل اے شری ماتا ویشنو دیوی بلدیو راج شرما ، ڈپٹی کمشنر ریاسی ، اے ڈی ڈی سی ، اے ڈی سی اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ جموں و کشمیر پولیس ، این سی سی کیڈٹس اور سکول کے طلباء کے 19 دستوں نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ۔ اس پروگرام میں ریاسی کے عام شہریوں نے بھی حصہ لیا ۔
رام بن میں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائین ( ڈی پی ایل ) رام بن میں 79 واں یومِ آزادی کا دن بڑے جوش و جذبے اور محب وطن کے ساتھ منایا گیا ۔ چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل رام بن ڈاکٹر شمشاد شان نے قومی ترنگا لہرایا اور مارچ پاسٹ میں حصہ لینے والے دستوں سے سلامی لی ۔ ممبر قانون ساز اسمبلی رام بن ایڈووکیٹ ارجن سنگھ راجو ، ڈپٹی کمشنر رام بن ، ایس ایس پی ، ایس ایس پی ٹریفک ، اے ڈی سی ، ڈی پی او آئی سی ڈی ایس اور عام شہریوں نے اس تقریب میں شرکت کی ۔ اس تقریب کا آغاز قومی پرچم لہرانے سے ہوا اس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا ۔
کشتواڑ میں ۔ 79ویں یومِ آزادی کی تقریبات تاریخی چوگن گراؤنڈ کشتواڑ میں منائی گئی ۔ جس میں چشوتی کشتواڑ میں پیش آئے کلاؤڈ برسٹ میں اپنی جان گنوانے والے لوگوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا ۔ اس تقریب کی سربراہی چئیر پرسن ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کشتواڑ پوجا ٹھاکر نے کی اور قومی پرچم لہرایا ۔ انہوں نے رسمی پریڈ کا معائینہ کیا اور جے کے پولیس ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، ہوم گارڈز اور این سی سی کیڈٹس پر مشتمل مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ اپنے خطاب میں ڈی ڈی سی کی چئیر پرسن نے المناک واقعے میں انسانی جانوں کے زیاّں پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا اور سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ اس مشکل وقت کے دوران متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کیلئے پوری طرح سے پُر عزم ہے ۔ حالیہ المیے کے تناظر میں یومِ آزادی کی تقریب بہت سی سادگی کے ساتھ منائی گئی جس میں یکجہتی ، استقامت اور ہمدردی کے نظریات کی تصدیق کی گئی ۔
راجوری میں ۔ 79 واں یومِ آزادی کا دن محب وطن جوش و خروش اور قومی فخر کے گہرے احساس کے ساتھ منایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائینز ( ڈی پی ایل ) گراؤنڈ راجوری میں مرکزی فنکشن کے ساتھ ضلعی ہیڈ کوارٹر ، صب ڈویژن ، تحصیل دفاتر اور پنچائتوں میں ایک تہوار کی طرح منایا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ( ڈی ڈی سی ) کے چئیر پرسن ایڈووکیٹ چودھری نسیم لیاقت نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ سے سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ میں جے کے اے پی ، جے کے ایگزیکٹو پولیس ، جے کے پولیس بینڈ ، سی آر پی ایف ، جے کے ایف پی ایف ، ہوم گارڈ اور این سی سی کیڈٹس کے دستوں نے حصہ لیا ۔ یومِ آزادی کی تقریب میں ڈپٹی کمشنر راجوری ، ڈی آئی جی راجوری ، پونچھ ، ایس ایس پی راجوری ، اے ڈی سی راجوری ، پرنسپل جی ایم سی راجوری کے علاوہ ممتاز شہریوں اور طلباء کی بھاری تعداد نے شرکت کی ۔










