طلبہ ،والدین اور اساتذہ کی آپسی ہم آہنگی سے معیار تعلیم کو بہتر سے بہتر بناسکتے ہیں /مقررین
سرینگر //گورنمنٹ ہائی سکول سنگھ پورہ میں ایک میگا پیرنٹ – ٹیچر میٹنگ (PTM) کا انعقاد کیا گیا، جس میں اساتذہ، والدین، طلبہ ، اور کمیونٹی ممبران کو اکٹھا کیا گیا تھا تاکہ تعلیمی فضیلت کے لیے باہمی تعاون کا جذبہ پیدا کیا جاسکے ۔تقریب میں زونل ایجوکیشن سنگھ پورہ غلام حسن نے شرکت کی۔ان کے علاوہ ہیڈ مسٹرس فرحت مسعودی نے اپنے تدریسی وغیر تدریسی عملہ عملے اور طلبہ کے ہمراہ میزبانی کی جبکہ زیر تعلیم بچوں کے والدین اور علاقہ کے معززین نے شرکت کی ۔کشمیر پریس سروس نمائندہ ساحل نذیر کے موصولہ تفصیلات کے مطابق پیرنٹ – ٹیچر میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ZEO غلام حسن نے آنے والی نسلوں کی تشکیل میں سرکاری اسکولوں کی اہمیت پر زور دیا اور والدین اور اساتذہ کے مضبوط تعاون کی ضرورت کو اجاگر کیا۔انہوں نے تعلیمی فضیلت کواجاگر کرتے ہوئے کہا کہ باہمی جذبہ سے ہی معیار تعلیم کو بہتر بنانا ممکن ہے۔اس موقعہ پر ہیڈ مسٹریس فرحت مسعودی نے اسکول ہذا کے حوالے سے فخر کرتے ہوئے کہا کہ سکول نے گزشتہ سال 83%فیصدی نتائج حاصل کئے جو عملہ اور طلبہ دونوں کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپسی ہم آہنگی اور تعاون سے ہی معیار تعلیم کو بہتر بناسکتے ہیں اور کہا کہ بچے ان کے پاس امانت ہیں اوران کا کام ان کی تربیت کرنا لیکن والدین کی ذمہ داری ہے کہ وہ بچوں کی طرف اپنی توجہ مبذول کرتے رہیں اور انہیں اخلاقی تعلیم سے مزین کرنے کی کوشش کریں ۔اس موقعہ اکیڈمک کوآرڈینیٹر تابندہ نے تمام والدین کا ان کی فعال شرکت اور مسلسل تعاون کے لیے شکریہ ادا کیا۔ ملاقات کے دوران متعدد والدین اور مقامی رہائشیوں نے بھی اپنے تاثرات اور تجاویز پیش کئے بطور مہمان ساحل نذیر وانی (KPS) کو اپنے خیالات کا اظہار کرکرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ ہائی اسکول سنگھ پورہ کے طالب علم کے طور پر اپنے دنوں کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے اسکول کی موجودہ کارکردگی کی تعریف کی اور کہاکہ سرکاری اسکول تعلیمی میدان میں بہترین ہیں، اور مجھے اس ادارے کا سابق طالب علم ہونے پر فخر ہے۔”شبیر احمد شیخ نے ایک والد کی حیثیت اپنے تاثرات میں کہا کہ ان کے بچے گورنمنٹ ہائی سکول سنگھ پورہ میں زیر تعلیم ہیں اور وہ مطمئن ہیں کہ سکول میں دن بدن بہتری آرہی ہے۔اس موقعہ پر ڈاکٹر عبدالقیوم ملک نے بھی پروگرام میں شرکت کی اور کہا کہ والدین کو ایسے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔میٹنگ کا اختتام اساتذہ اور والدین دونوں کی طرف سے طلبہ کی ہمہ گیر ترقی کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کے ساتھ ہوا۔










