یومِ آزادی 2025

یومِ آزادی 2025

جموں ڈویژن میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد

جموں//جموں ڈویژن کے تمام اضلاع میں محب وطن، جوش و جذبے کے ساتھ سبھی اضلاع میں 79 ویں یومِ آزادی 2025 کے جشن کیلئے فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔جموں میں ۔79 ویں یومِ آزادی کی تقریبات کی تیاری میں آج فُل ڈریس ریہرسل ایم اے ایم سٹیڈیم جموں میں محب وطن اور بڑے جوش و خروش کے ساتھ کی گئی ۔ ریہرسل کے دوران یومِ آزادی کے مرکزی فنکشن میں حصہ لینے والے دستوں کی تیاری اور ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ۔ ڈپٹی کمشنر راکیش منہاس نے قومی پرچم لہرایا اور رسمی پریڈ کا معائینہ کیا جس میں تمام شریک یونٹوں نے عمدہ ہم آہنگی کا مظاہرہ کیا ۔ کارروائی کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ان شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے قوم کیلئے قربانی دی ۔
اودھمپور میں ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اودھمپور پریم سنگھ نے آج گورنمنٹ پی جی ڈگری کالج بوائیزاودھمپور میں منعقدہ 79 وین آزادی کے دن کی تقریبات کیلئے فُل ڈریس ریہرسل میں مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ میں جے اینڈ کے پولیس ، ایس کے پی اے ، ہوم گارڈ ، این سی سی اور دیگر سول ٹروپس کے 32 دستوں نے حصہ لیا ۔ اس ریہرسل میں ایڈیشنل ایس پی سندیپ بھٹ ، پی او پوشن سبھاش ڈوگرہ ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ڈاکٹر اومیش شان ، جی ایم ڈی آئی سی کشور سنگھ کٹاچ اور دیگر ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ صبح 9 بجے اے ڈی سی کے ذریعہ قومی پرچم کو لہرانے کے ساتھ فُل ڈریس ریہرسل کا آغاز ہوا ۔ اس کے بعد قومی ترانہ گایا گیا ۔
کٹھوعہ میں ۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر ( اے دی ڈی سی ) کٹھوعہ سریندر موہن شرما نے اسپورٹس اسٹیڈیم کٹھوعہ میں منعقدہ 79 ویں آزادی کی تقریبات کی فُل ڈریس ریہرسل کی صدارت کی ۔ ایونٹ کا آغاز اے ڈی ڈی سی کے زریعہ قومی پرچم کو لہرانے کے ساتھ ہوا اس کے بعد پریڈ کا معائینہ کیا گیا اور جے اینڈ کے پولیس ، سی آر پی ایف ، آرمی ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس ، ہوم گارڈز ، این سی سی کیڈٹس اور مختلف اسکولوں کے طلبانے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا ۔
ڈوڈہ میں ۔ڈسٹرکٹ ڈوڈہ نے حب الوطنی اور ثقافتی فخر کی ایک شاندار نمائش دیکھی کیونکہ آئندہ آزادی کے جشن کیلئے گرینڈ فُل ڈریس ریہرسل اسپورٹس اسٹیڈیم ڈوڈہ میں منعقد ہوا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی سی ) ڈوڈہ انیل کمار ٹھاکر نے ڈپٹی کمشنر ( ڈی سی ) ہروندر سنگھ ، ایس ایس پی سندیپ کمار مہتہ ، ضلعی افسران ، مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں اور شہریوں کی ایک پرجوش ہجوم کی موجودگی میں ترنگے کو سلامی پیش کی ۔
بھدرواہ میں ۔ نئے بس اسٹینڈ کوٹلی میں فُل ڈریس ریہرسل کا انعقسد کیا گیا جہان تحصیلدار بھدرواہ کمل پریت سنگھ نے ترنگا لہراٰیا اور جے کے آرمڈ پولیس ، این سی سی جونئیر ڈویژن بوائیز اور گرلز ہائیر سکینڈری اسکول بھڈیر کے مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ اس پروگرام میں یومِ آزادی کیلئے منصوبہ بندی کی گئی جس میں طلباء اور فنکاروں کی شرکت دیکھی گئی ۔ اس پروگرام میں ایس ڈی پی او ، ایس ایچ او ، زیڈ ای او ، زیڈ ای پی او ، سینئر شہریون اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔
ریاسی میں ۔ یومِ آزادی کی 79 وین تقریبات کیلئے فُل ڈریس ریہرسل آج جنرل زوراور سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم ریاسی میں منعقد ہوئی ۔ اس پروگرام میں ضلع بھر سے مختلف سیکورٹی فورسز اور اسکول کے طلبا کے 19 دستوں نے حصہ لیا ۔ اس ریہرسل کا آغاز ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راکیش کمار کے زریعہ قومی پرچم کو لہرانے کے ساتھ ہوا جس کے بعد پریڈ کا معائیہنہ کیا گیا ۔ اس موقعہ پر آزادی پسند جنگجوؤں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کیلئے اسکول اور کالج کے طلبا نے ثقافتی پروگرام پیش کیا ۔
رام بن میں ۔ ڈسٹرکٹ پولیس لائن رام بن میں 79 ویں آزادی کے دن کی تقریبات کیلئے فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رام بن ورون جیت سنگھ چاڑک نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کے دستوں سے سلامی لی ۔ اے ڈی سی نے پریڈ کا معائینہ کیا جس میں جے اینڈ کے پولیس ، آئی آر پی ، جے اینڈ کے پولیس کی خواتین ونگ ، ہوم گارڈز ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس اور مختلف سکولی بچون کے دستوں نے حصہ لیا ۔
کشتواڑ میں ۔ ضلع کشتواڑ نے آج چوگن گراؤنڈ میں یومِ آزادی 2025 کی تقریبات سے قبل ایک متحرک اور اچھی طرح سے تیار کردہ فُل ڈریس ریہرسل کا مشاہدہ کیا ۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ( اے ڈی سی ) کشتواڑ پون کوتوال کے ہمراہ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس پردیپ سنگھ نے قومی پرچم لہرایا اور پریڈ کے دستوں سے سلامی لی ۔ پریڈ کو آئی /سی ڈپٹی ایس پی ڈی اے آر کشتواڑ امیت کمار نے کماند کیا ۔ مارچ پاسٹ میں مجموعی طور پر 36 دستون نے حصہ لیا جن میں جے اینڈ کے پولیس ، جے کے اے پی ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، فاریسٹ پروٹیکشن فورس ، ہوم گارڈز ، این سی سی اور سکول کے بچوں کے دستے شامل تھے ۔ اس موقعہ پر طلباء اور مقامی فنکاروں نے حب الوطنی اور روائتی گانوں پر مشتمل پرفارمنس پیش کی جس کو سامعین نے خوب سراہا ۔
پونچھ میں ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پونچھ طاہر مصطفیٰ نے اسپورٹس اسٹیڈیم پونچھ میں یومِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں فُل ڈریس ریہرسل پر سلامی لی اور قومی پرچم لہرایا ۔ اے ڈی سی نے مارچ پاسٹ پر سلامی لی جس میں سی آر پی ایف ، جے کے پی ، جے کے اے پی ، جے اینڈ کے لیڈیز پولیس ، جے کے ہوم گارڈز ، این سی سی جی ڈی سی پونچھ ، سکول کے طلباء کے دستے شامل تھے ۔ ڈپٹی ایس پی دانش جاوید شیخ پریڈ کے کمانڈر تھے جبکہ انسپکٹر وینکٹیش دوسرے کمانڈنٹ میں تھے ۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے قومی دن کی تقریبات کیلئے پریڈ کے دستوں اور انتظامات کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔ اس پروگرام کے دوران پونچھ سٹی کے مختلف سرکاری اور نجی اسکولوں کے طلباء نے سپورٹس اسٹیڈیم گراؤنڈ میں منعقدہ یومِ آزادی کی تقریبات 2025 کی ریہرسل میں حصہ لیا ۔
سانبہ میں ۔ ملک کے 79 ویں یومِ آزادی کے دن کیلئے آج ضلع سانبہ نے ڈپٹی کمشنر سانبہ ایوشی سودن کی مجموعی نگرانی میں فُل ڈریس ریہرسل کا مشاہدہ کیا ۔ تاریخی رانی سوچیت سنگھ اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقدہ اس پروگرام میں رسمی شان و شوکت اور محب وطن جوش و خروش کی عکس بندی کی گئی جو 15 اگست کو عظیم الشان تقریبات کی نشاندہی کرے گی ۔ اس پروگرام کا انعقاد رسمی سلامی کے ساتھ ہوا ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سانبہ اجے بھارتی نے سینئر ڈسٹرکٹ اور سیکٹرل افسران کے ساتھ مل کر مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔
راجوری میں ۔ یومِ آزادی کی تقریبات سے قبل فُل ڈریس ریہرسل کا انعقاد کیا گیا ۔ اس پروگرام کا اہتمام ڈسٹرکٹ پولیس لائن پر کیا گیا تھا جہاں اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد جہانگیر خان نے قومی پرچم لہرایا اور مارچ پاسٹ پر سلامی لی ۔ مارچ پاسٹ کے دستوں میں پولیس بینڈ ، سی آر پی ایف ، آئی آر پی ، جے کے پی ، ایف پی ایف ، این سی سی اور اسکولی طلباء کے دستے شامل تھے ۔ اے سی آر نے پریڈ کا معائینہ کیا جس میں یومِ آزادی کے ہموار جشن کو یقینی بنانے کیلئے مختلف محکموں کے انتظامات سے اطمینان کا اظہار کیا گیا ۔