درخت اُکھڑ کر خانہ بدوشوں کے خیمے پر جاگرا،2افراد لقمہ اجل ، دو زخمی
سرینگر///جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے کُنڈ علاقے میں منگل کی شام ایک المناک واقعہ پیش آیا، جب تیز آندھی کے باعث ایک درخت اور چٹان ایک عارضی خیمے پر آگرے، جس کے نتیجے میں خانہ بدوش خاندان کے دو افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ کُنڈ کے بالائی علاقوں میں اس وقت پیش آیا جب شدید آندھی کے باعث ایک پہاڑی درخت اور چٹان خیمے پر آگرے۔ “اس واقعے میں خانہ بدوش خاندان کے دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے،۔جاں بحق افراد کی شناخت محمد شفی بوکر اور ان کی بہو ریشما بیگم کے طور پر ہوئی ہے، جو ضلع ریاسی کے رہائشی تھے اور ان دنوں کُنڈ کے جنگلات میں ایک خیمے میں قیام پذیر تھے۔ادھر، ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہے۔ڈپٹی کمشنر کولگام، اطہر عامر خان، دیگر افسران کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس ضمن میں ایک عہدیدار نے وائس آف انڈیا کے نمائندے غلام نبی کھانڈے کو بتایا کہ یہ واقعہ کولگام میں والٹنگو کنڈ کے اوپری حصوں کنذل پتری میں پیش آیا جب تیز ہواؤں کی وجہ سے ایک درخت اور بولڈر ان کے عارضی خیمے پر گر پڑے۔انہوں نے کہا ، “واقعے میں خانہ بدوش خاندان کے دو افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔میت کی شناخت محمد شفیع بوکر کے نام سے ہوئی ہے ، اور اس کی بہو ریشما بیگم ریاسی کے رہائشیوں ہیں اور فی الحال کنذل پتری والٹنگو جنگلات میں خیمے پذیر تھے ۔ ممبر اسمبلی دیوسر فیروز احمد اور ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کولگام اطہر عامر خان نے دوسرے افسران کے ساتھ مل کر واقعے کے بعد صورتحال کا اندازہ لگانے کے لئے اس جگہ کا دورہ کیا۔










