amarnath yatra 2025

شری اَمرناتھ جی یاترا 3؍ اگست سے معطل رہے گی

سری نگر//حالیہ شدید بارشوں اور شری اَمرناتھ جی یاترا کے راستے پر بال تل اور پہلگام دونوں راستوں پر ٹریک کی مرمت کی ضرورت کے پیش نظریاترا کی آواجاہی دونوں راستوں سے معطل کر دی گئی ہے۔ صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بیدھوری نے کہا،’’حالیہ شدید بارشوں کے باعث بال تل اور پہلگام راستوں پر ضروری مرمت اورمینی ٹیننس کے اہم کاموں کی ضرورت ہے ۔مشاہدے میں آیا ہے کہ پٹریوں پر لوگوں اور مشینری کی مستقل تعیناتی کی وجہ سے کل سے یاترا کو بحال کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ لہٰذا، تین اگست سے دونوں راستوں سے یاترا معطل رہے گی۔‘‘اِس برس اَب تک 4.10 لاکھ سے زیادہ یاتریوں نے شری امرناتھ جی کی پوتر گپھا میں درشن کئے ہیں۔