بانڈی پورہ//وزیر برائے خوراک، شہری رسدات و اَمورِ صارفین، ٹرانسپورٹ، سائنس و ٹیکنالوجی، اِنفارمیشن ٹیکنالوجی، اَمورِ نوجوان و کھیل کود اور اے آر آئی و ٹریننگزستیش شرما نے آج بانڈی پورہ کے نشاط پارک میں ’سمپورناتہ سمان سمروہ‘ کی صدارت کی اور ہفتہ بھر جاری رہنے والی ’آکانکشا ہاٹ‘ کا اِفتتاح کیا۔یہ تقریب نیتی آیوگ کے اسپریشنل بلاک پروگرام (اے بی پی) کے ایک حصے کے طور پر یکم ؍جولائی 2024ء کو شروع کئے گئے سمپورناتہ ابھیان کے تحت چھ اہم اشاریوں کے کامیاب ہونے کی یاد میں منعقد کی گئی تھی۔ چھ اِشار ے جو مکمل طور پر حاصل کئے گئے ان میںقبل از پیدائش طبی نگہداشت( اے این سی) کی کوریج،ادارہ جاتی زچگیاں،بچوں کی مکمل ویکسی نیشن،کم وزن بچوں کی شرح میں کمی (غذائیت)،بنیادی خواندگی وعدد (سیکھنے کے نتائج)،ہر گھر نل کا پانی (ہر گھر جل) کے تحت نل کنکشن شامل ہیں۔’سمپورناتہ سمان سمروہ‘کا مقصد ان محکموں، افسران، فرنٹ لائن ورکروں اور متعلقہ شراکت داروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جنہوں نے اس سنگِ میل کو حاصل کرنے میں کلیدی رول اَدا کیا۔ یہ اَقدام دُور دراز اور پسماندہ علاقوں میں جامع اور قابلِ پیمائش ترقی کے لئے اِجتماعی کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔یہ بتایا گیا کہ بانڈی پورہ ضلع بالخصوص تُلیل اور آرین بلاکوں نے اسپریشنل بلاک پروگرام کے تحت نمایاں ترقی حاصل کی ہے۔ ضلع کو حال ہی میں قومی سطح پر دوسرا مقام ملا اور 1 کروڑ روپے کی کارکردگی پر مبنی ترغیبی رقم دی گئی جو صحت، غذائیت، تعلیم، پانی کی فراہمی، زراعت اور بنیادی ڈھانچے میں شاندار کامیابیوں کا اعتراف ہے۔تقریب میں اہم شخصیات بشمو ل چیئرپرسن ضلع ترقیاتی کونسل عبدالغنی بٹ، رُکن قانون سازا سمبلی بانڈی پورہ نظام الدین بٹ،ممبر اسمبلی گریز نذیر احمد خان گریزی،ضلع ترقیاتی کمشنر بانڈی پورہ منظور احمد قادری، وائس چیئرپرسن ڈی ڈی سی کوثر شفیق، ڈی ڈی سی ممبران، سینئر افسران اور کمیونٹی شراکت داروں نے شرکت کی۔اِس موقعہ پر وزیر موصوف نے ضلعی انتظامیہ اور بانڈی پورہ کے لوگوں کو مُبارک باد یتے ہوئے اسے ایک قابلِ فخر لمحہ قرار دیاجو تمام متعلقہ شراکت داروںکی اجتماعی محنت اور لگن کی عکاسی کرتا ہے۔ اُنہوں نے ترقی کے اس سفر کو جاری رکھنے اور نچلی سطح پر خدمات کی بہتری کے لئے حکومتی تعاون کی مکمل تعاون کا یقین دِلایا۔اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ بانڈی پورہ کا ان کا پہلا سرکاری دورہ ہے اور تلیل بلاک میںاے بی پی کے تحت ہونے والی شاندارتبدیلی کی ستائش کی۔اسی دن ’آکانکشا ہاٹ‘ کا بھی افتتاح کیا گیا جو ایک ہفتہ جاری رہنے والی نمائش ہے جس کا مقصد مقامی اختراعات، محکمانہ کامیابیوں اور سرکاری سکیموں کو عوام کے سامنے لانا ہے۔ اِس نمائش میں مختلف محکموں کے استفساری سٹالوں، ثقافتی پروگرام اور بیداری مہمات شامل ہیںجن میں بالخصوص تلیل جیسے دُور دراز علاقوں کے فیلڈ ورکروں کی خدمات کو اُجاگر کیا گیا ہے۔رُکن قانون ساز اسمبلی بانڈی پورہ نظام الدین بٹ نے تقریب میں کئی عوامی مسائل اُٹھائے جن میں سری نگر۔بانڈی پورہ سڑک کو نیشنل ہائی وے کا درجہ دینے اور ضلعی ہسپتال بانڈی پورہ میں بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کا مطالبہ شامل تھا۔ممبر اسمبلی گریز نذیر احمد خان گریزی نے تلیل بلاک میں ’سمپورناتہ ا‘ حاصل کرنے کے لئے ضلعی اِنتظامیہ اور فیلڈ ورکروں کی کوششوں کو سراہا۔اِس سے قبل وزیر موصوف نے مختلف محکموں کے قائم کردہ نمائش سٹالوں کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں عملے اور مستفید ین کے ساتھ بات چیت کی تاکہ خدمات کی فراہمی اور زمینی سطح پر کی جانے والی اختراعات کا جائزہ لیا جا سکے۔










