road accident

سکینہ اِیتو کا ہندواڑہ سڑک حادثے میں جاں بحق ہوئے اُستاد پر اِظہار تعزیت

سری نگر// وزیر برائے تعلیم سکینہ اِیتو نے ہندواڑہ کے بہنی پورہ علاقے میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر گہرے دُکھ کا اِظہار کیاہے جس میں ایک سرکاری اُستاد اِرشاد احمد لون کی جان چلی گئی اور کئی اَفراد زخمی ہوئے ۔وزیر موصوفہ نے اَپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کے اہلِ خانہ سے دِلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے متوفی اُستاد کو ایک مخلص اور فرض شناس معلم قرار دیا جنہوں نے دیانت داری اور لگن کے ساتھ کمیٹی کی خدمت کی ۔وزیر تعلیم نے مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دُعا کی اور سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اِظہار کیا ۔دریں اثنا، وزیر موصوفہ نے زخمیوں کی جلد صحتیابی و شفایابی کے لئے دُعا کی اور اِنتظامیہ و جی ایم سی ہندواڑہ حکام کو ہدایت دی کہ وہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔