سکینہ اِیتو اور جاوید ڈار کا وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈِی کے اہلِ خانہ سے اِظہارِ تعزیت

سکینہ اِیتو اور جاوید ڈار کا وزیر اعلیٰ کے او ایس ڈِی کے اہلِ خانہ سے اِظہارِ تعزیت

گاندربل// کابینہ وزراء سکینہ اِیتو اور جاوید احمد ڈار نے آج کنگن گاندربل کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاںوزیر اعلیٰ کے آفیسر آن سپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈِی) ریاض احمد وانی کی والدہ منظورہ بیگم کے انتقال پر اِظہارِ تعزیت کیا۔وزراء نے اس موقعہ پر گہرے دُکھ کا اِظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ اُنہوں نے سوگوار کنبے کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی روح کے اَبدی سکون کے لئے دعا کی ۔اُنہو ں نے کہا کہ دُکھ کی اِس گھڑی میں ہم سوگوار کنبے کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔