اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز کی منشیات کے خلاف جنگ جاری

اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز کی منشیات کے خلاف جنگ جاری

بڈگام میں منشیات فروش کو کیا گرفتار کیس درج مزید تحقیقاتشروع

سرینگر / کے پی ایس ،ریاض بٹ //اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز نے منشیات کے خلاف جنگ جاری رکھتے ہوئے ضلع بڈگام کے ملشولا علاقے میں منشیات فروش کو ممنوعہ مادہ سمیت گرفتار کیا ہے۔کشمیر پریس سروس نمائندہ ریاض بٹ کے موصولہ اطلاعات کے مطابق ڈی وائی ایس پی کشمیر اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز کو باوثوق ذرائع سیمعلوم ہوا ہیجس کی بناپر ایک ٹیم تشکیل دی گئی جنہوں نے ملشولا بڈگام میں چھاپہ مارکر منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے بھاری مقدار میں فکی کو ضبط کر اس کے خلاف کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے وہی اس حوالے سے مقامی لوگوں نے اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز کی اس کام کی سرہانہ کی ہے اس دوران اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورسز نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ منشیات کا خاتمہ کرنے کیلئے بھر پور تعاون دیں تاکہ اس بدت کا خاتمہ کیا جاسکے