عوامی فلاحی و بہبود کے مسائل پر تبادلہ خیال
سری نگر//اَرکان قانون ساز مُبارک گُل ، پون کمار گپتا اور پیارے لال شرما نے سول سیکرٹریٹ میں وزیر برائے جل شکتی، جنگلات و ماحولیاتیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا سے ملاقات کی۔دورانِ ملاقات اراکین نے جنگلات ، قبائلی اَمور پبلک ہیلتھ اِنجینئرنگ(پی ایچ اِی) محکموں سے متعلق عوامی فلاح و بہبود کے مختلف اہم مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔اَراکین اسمبلی نے لوگوں کی روزمرہ کی زندگی کو متاثر کرنے والے مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اَپنے حلقوں سے متعلق اہم مسائل اور تجاویز پیش کیں۔ وزیر جاوید احمدرانا نے اُن کے مسائل بغور سُنا اور متعلقہ حکام کو فوری اور مؤثر کارروائی کی ہدایت دی۔وزیر موصوف نے عوامی مسائل کو اُجاگر کرنے پر اراکین اسمبلی کی کوششوں کو سراہا اوراُنہوں نے اُن پر زور دیا کہ وہ عوامی شکایات کے مؤثر اَزالے کو یقینی بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کو فروغ دینے کے لئے اَپنے حلقوں کے مسائل کو پیش کرنے میں اَپنی کوششیں جاری رکھیں۔










