سرمد حفیظ نے سماجی بہبودمحکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

سرمد حفیظ نے سماجی بہبودمحکمہ کے کام کاج کا جائزہ لیا

سری نگر//کمشنر سیکرٹری محکمہ سماجی بہبودمحکمہ سرمد حفیظ نے وومن ڈیولپمنٹ کارپوریشن بمنہ میں ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں مرکزی معاونت والی اور یوٹی فنڈڈ سکیموں کے تحت مجموعی کام کاج، مالیاتی کارکردگی اور کلیدی اَقدامات کا جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ کمشنر سیکرٹری نے زور دیا کہ محکمہ سماجی بہبود ایک وقتی اقدام کے بجائے ایک متحرک اور مسلسل خدمات کی فراہمی کے نظام کے طور پر کام کرتا ہے۔ اَفسران کو ہدایت دی گئی کہ وہ فلاحی پروگراموں کی عمل آوری میں عمل پر مبنی حکمت عملی اَپنائیں۔میٹنگ میں مشن پوشن، مشن شکتی اور مشن وتسالیہ جیسے اہم پروگراموں کے ساتھ ساتھ پنشن اور سکالرشپ سکیموں پر بھی تفصیلی پرزنٹیشنز پیش کی گئیں۔ مالی برس 2024-25 ء کے لئے محکمہ کی مالی کارکردگی کا جائزہ لیا گیاجس میں86فیصد فنڈ کے اِستعمال کو ظاہر کیا گیا جبکہ مالی برس 2025-26 اء کے لئے بجٹ تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔کمشنر سیکرٹری نے مختلف محکموں کے مابین اِشتراک کو مضبوط بنانے بالخصوص اِبتدائی بچپن کی نگہداشت اور تعلیم (اِی سی سی اِی) کے لئے اور جا ری بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی بروقت تکمیل اور آپریشنلائزیشن کو تیز کرنے پر زور دیا۔اُنہوں نے میریج اسسٹنس اور لاڈلی بیٹی سکیموں میں اِلتوأکو دور کرنے کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت دی اور صنفی جوابدہ بجٹ سازی اور نگرانی کے نظام کو مؤثر بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اَفسران کو یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹس کی بروقت جمع آوری اور امپیکٹ اسسمنٹ رِپورٹس کی تیاری یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی۔کمشنر سیکرٹری نے ایک فعال اور شفاف طریقۂ کار اَپنانے کی اہمیت کا اعادہ کرتے ہوئے تمام اہل استفادہ کنندگان کو مؤثر خدمات کی فراہمی یقینی بنانے پر زور دیا۔میٹنگ میں محکمہ سماجی بہبود کے تمام ڈائریکٹوریٹ، مشن ڈائریکٹوریٹ، بورڈز اور کارپوریشنز کے سینئر افسران نے شرکت کی۔