سری نگر//وزیر برائے محکمہ جل شکتی، جنگلات و ماحولیات اور قبائلی امور جاوید احمد رانا نے آج مادرِ مہربان بیگم اکبر جہاں عبداللہ کو اُن کی 25ویں برسی کے موقعہ پر شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا۔اُنہوںنے بیگم اکبر جہاں کو اِستقامت کی علامت اور سماجی اِنصاف کی علمبردار قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جموں و کشمیر کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود اور بااِختیاری کے لئے انتھک محنت کرتی رہیں۔وزیر موصوف نے گوجر بکر وال کمیونٹی کی ترقی اور بہبود کے لئے بیگم اکبر جہاں کی گرانقدر خدمات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی تعلیم، صحت اور سماجی فلاح کے شعبوں میں اِنقلابی اقدامات کو سراہا جن سے اس کمیونٹی کو زبردست فائدہ پہنچا۔انہوں نے خواتین کو بااِختیار بنانے کے لئے اُن کے عزم اورلوگوں کے لئے اُن کی بے لوث خدمات کو بھی سراہا۔وزیر نے مزید کہا،’’ہم لوگوں بالخصوص گوجر بکروال کمیونٹی کی فلاح وبہبود اور بااختیار بنانے کے لئے اُن کے کام اور شروع کی گئی کوششوں کو جاری رکھنے کے لئے پُرعزم ہیں۔‘‘
آسام:زمین کے دستاویز ہونے کے باوجود مسلمانوں کے ۷۳مکانات منہدم
دہلی کی آلودگی میں بہتری، مگر 252میں 167دن پی ایم10گزشتہ سال سے بدتر:اجے ماکن
نیٹ پیپر لیک معاملہ پر مظاہرہ کرنے والے طالب علم کو مجسٹریٹ نے بھیجا نوٹس، چیف جسٹس سوریہ کانت کا اظہارِ ناراضگی
دنیا بھر میں تعلیمی اداروں پر حملوں میں ریکارڈ اضافہ، رپورٹ
امریکہ، ایران کے نئے حملوں کے بعد تیل کی قیمت 100ڈالر فی بیرل سے اوپر پہنچ گئی
اسرائیلی کارروائیوں سے پائیدار امن کے امکانات کو خطرہ:نیوزی لینڈ
نابالغوں کے سوشل میڈیا استعمال پر حفاظتی اقدامات کا معاملہ
ایف ڈی اے جموں و کشمیر کی جانب سے لیبلنگ اور پیکجنگ کی جانچ پڑتال
بینک یونینوں کی ہڑتال آج سے بینکوں کا کام جزوی طور متاثر ہوگا
کشمیر میں فلموں کی شوٹنگ سے روزگار کے نئے مواقع










