river

وسطی اور شمالی کشمیر میں نہانے کے دوران دو کم عمر نوجوان ندی میں ڈوب کر جاں بحق

بٹوارہ اور حاجن میں کہرام مچ گیا ،لاشیں تلاش کے بعد نکالی گئیں

سرینگر/وی او آئی//وادی کشمیر میں گرمی سے راحت پانے کی کوشش جان لیوا ثابت ہوئی، جب دو کم عمر نوجوان ندی میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے۔ واقعہ الگ الگ اضلاع میں پیش آیا، ایک سرینگر کے بٹوارہ علاقے سے جبکہ دوسرا بانڈی پورہ کے حاجن علاقے سے تعلق رکھتا تھا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور کوئیک ریسپانس ٹیم نے سرینگر کے بٹوارہ علاقے سے تعلق رکھنے والے نوجوان عادل احمد کی لاش تلاش کے بعد برآمد کی۔ عادل ندی میں نہانے کے دوران ڈوب گیا تھا۔اسی طرح ایک اور واقعہ بانڈی پورہ ضلع کے حاجن علاقے میں پیش آیا، جہاں 9 سالہ شاہد احمد ولد طارق احمد وانی بہرآباد حاجن میں نہانے کے دوران ندی میں ڈوب گیا۔ امدادی ٹیموں نے اس کی لاش بھی نکال لی ہے۔دریں اثنا، پولیس نے دونوں واقعات کے سلسلے میں کیس درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔