25فیصد درخواستیں مسترد،9ہزار زیر غور،مستحقین میں3لاکھ بزرگ شامل
سرینگر//وی او آئی//سرکار نے اس بات کی تصدیق کی ہے سماجی بہبود اسکیموں کے تحت امسال جنوری تک جسمانی طور پر معذور افراد،بزرگوں،بیواوں اور خواجہ سراوں کی ایک لاکھ62ہزار سے زائد درخواستوں کو مسترد کیا ہے تاہم 487,585 افراد کو ان اسکیموں سے مستفید کیا ہے۔ اعداد شمار کے مطابق محکمہ کو مجموعی طور پر6لاکھ59ہزار178درخواستیں موصول ہوئی تھی جن میں سے ایک لاکھ62ہزار614درخواستوں کو مسترد کیا گیا جبکہ8979درخواستیں زیر غور ہیں۔وائس آف انڈیا کے مطابق ان اسکیموں سے استفادہ کندہ گان میں2لاکھ12ہزار198مرد اور2لاکھ75ہزار252خواتین شامل ہیں۔ محکمہ کو ان اسکیموں سے مستفید ہونے والے افراد کے بارے میں معلومات طلب کی گئی تھیں جن میں محکمہ سماجی بہود نے اعداد شمار بتاتے ہوئے کہا کہ 3لاکھ67ہزار556بزرگوں کے علاوہ43518بیوہ خواتین،76406جسمانی طور پر معذور افراد اور135خواجہ سرہ ان اسکیموں سے مستفید ہو رہے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ضلع اننت ناگ میں مجموعی طور پر94843درخواستیں موصول ہوئیں تھی جن میں سے26490درخواستوں کو مسترد کیا گیا اور67ہزار305مستحقین کو ان اسکیموں سے مستفید کیا گیا تاہم1045درخواستیں زیر غور ہے۔بانڈی پورہ میں45851درخواستیں موصول ہوئیں اور14107کو مسترد کیا گیا جبکہ30781کو ہری جھنڈی دکھائی گئی اور953زیر غور ہے جبکہ ضلع بارہمولہ میں ایک لاکھ10ہزار965موصولہ عرضیوں میں28064کو مسترد کیا گیا اور79975کو منظور کیا گیا تاہم2926زیر غور ہے۔ دستیاب اعداد شمار کے مطابق ضلع بڈگام میں76430عرضیاں موحول ہوئیں جن میں سے1121زیر غور ہے اور14872کو مسترد کیا گیا تاہم60637عرضیوں کو منظور کیا گیا جبکہ ضلع گاندربل میں39670موصولہ درخواستیوں میں سے32006افراد کو مستفید کیا گیا اور6861کو مسترد کیا گیا تاہم803زیر غور ہے۔ اعداد شمار کے مطابق ضلع کولگام میں50156عرضیاں موصول ہوئیں جن میں سے17454کو مسترد کیا گیا اور204زیر غور ہے تاہم32498درخواستوں کو ہری جھنڈی دکھائی گئی جبکہ ضلع کپوارہ میں ایک لاکھ7ہزار365درخواست کندہ گان نے اپنی قسمت آزمائی جن میں سے27434عرضی دہندگان کو مایوس ہونا پڑا اور79250کی مرادیں بھر آئیں تاہم681ابھی بھی منتظر ہیں۔ آرٹی آئی سے دستیاب معلومات کے مطابق ضلع پلوامہ میں51590موصولہ درخواستوں میں10289کو نا منظور کیا گیا اور151زیر غور ہیں تاہم41120افراد کو ان اسکیموں سے مستفید کیا گیا جبکہ ضلع شوپیاں میں14186عرضیوں میں سے601زیر غور ہیں اور14775کو مسترد کیا گیا تاہم52ہزار913عرضیوں کو منظوری بھی ملی۔ ضلع سرینگر میں68122درخواستیں موصول ہوئیں جن میں ے52913 عرضیوں کو منظوری حاصل ہوئی اور434زیر غور بھی ہیں تاہم14775درخواستوں کو مسترد بھی کیا گیا۔










