جموں و کشمیر ہینڈی کرافٹ اور ہینڈلوم کارپوریشن کے کام کا جائیزہ لیا
سرینگر //نائب وزیر اعلیٰ مسٹر سریندر کمار چودھری نے سول سیکرٹریٹ سرینگر میں دستکاری اور ہینڈ لوم کارپوریشن کے کام کا جائیزہ لیا ۔ میٹنگ کے آغاز پر منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ ایچ سی نے نائب وزیر اعلیٰ، جو جے کے ایچ ایچ سیکے چئیر مین بھی ہیں، کا خیر مقدم کیا اور انہیں دونوں کارپوریشنوں کے کام کے بارے میں بریفنگ دی ۔ میٹنگ میںایم ڈی جے کے ایچ ایچ سی نے شورومز ، واجبات ، مالی منافع /نقصان ، مستقبل کے منصوبے وغیرہ کی کارکردگی سے متعلق آگاہ کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے جے کے ایچ ایچ سی کے کام کاج کے بارے میں اپنے اطمینان کا اظہار کیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ نقصان پر چلنے والے شو رومز کی جامع رپورٹ پیش کریں تا کہ انہیں منافع بخش بنانے کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے جا سکیں ۔ مسٹر سریندر چودھری نے ایم ڈی جے کے ایچ ایچ سی کہا کہ کارپوریشنوں کو منافع بخش بنانے پر توجہ دی جانی چاہئیے اور اس کیلئے مصنوعات کی برانڈنگ ، لوگوں میں آگاہی ، اچھے سیلز مینوں کی خدمات حاصل کرنے ، شو رومز کی نمایاں جگہ پر غور کیا جائے ۔مباحثوں کے دوران نائب وزیر اعلیٰ نے کارپوریشن کے ریٹائیرڈ ملازمین کے زیر التوا معاملات اور کارپوریشنوں میں کام کر رہے ملازمین کی ترقی کے معاملات کو بھی اٹھایا اور منیجنگ ڈائریکٹر کو ہدایت دی کہ وہ تمام کیڈر وائیز ملازمین کی سنیارٹی لسٹ جاری کریں اور اس کے بعد ڈی پی سی ( ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی ) کی میٹنگ منعقد کر کے ملازمین کی ترقی کے دیرینہ مسائل کو حل کریں ۔ مسٹر سریندر چودھری نے ملک اور بیرون ملک نئے شو رومز کھولنے کے بارے میں کمشنر سیکرٹری اور منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ سی کی تجاویز اور گفتگو کو بھی سراہا اور مارکیٹ کے مزید مواقع کی تلاش کیلئے آنے والی بین الاقوامی نمائشوں میں حصہ لینے کا مشورہ بھی دیا ۔ نائب وزیر اعلیٰ نے پیداوار سے تقسیم تک ایک مکمل ماحولیاتی نظام کی ترقی پر زور دیا اور کہا کہ اس سے مطلوبہ مقصد کے حصول میں مدد ملے گی ۔ میٹنگ میں کمشنر سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ، سیکرٹری انڈسٹریز اینڈ کامرس ، منیجنگ ڈائریکٹر جے کے ایچ ایچ سی اور دونوں کارپوریشنوں کے دیگر سینئر عہدیداروں نے شرکت کی ۔










