گاندربل/ لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے بال تل میںاَمرناتھ جی شرائین بورڈ کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور یاتری نواس کمپلیکس پر جاری ترقیاتی کاموں کا موقعہ پر جا کر معائینہ کیا۔اُنہوںنے اِس مقام پر جاری کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور اَفسران کو شری امرناتھ جی یاترا کے یاتریوں کے لئے سہولیات کو بہتر بنانے کے مقصد سے تیار کی جا رہی بنیادی ڈھانچے کی منصوبہ بند اور بروقت تکمیل کی ہدایت دی۔منوج سِنہا نے دومیل میں یاترا ٹریک کی بہتری اور دیکھ ریکھ میں مصروف بی آر او کے عملے اور ٹاسک فورس کے اراکین سے بھی بات چیت کی۔لیفٹیننٹ گورنر کے ہمراہ ایم ڈی جے اینڈ کے پولیس ہاؤسنگ کارپوریشن ایس جے ایم گیلانی، لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹریاور سی اِی او شری اَمرناتھ جی شرائین بورڈ ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری، صوبائی کمشنر کشمیر وِجے کمار بدوری،آئی جی پی کشمیر وِی کے بردی، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل جتن کشوراور دیگر سینئر اَفسران بھی تھے۔










