لیفٹیننٹ گورنر’’ زیشت ماتا جینتی‘‘ کے مبارک موقعہ پر ماں زیشت دیوی مندر میں حاضر ی دی

لیفٹیننٹ گورنر’’ زیشت ماتا جینتی‘‘ کے مبارک موقعہ پر ماں زیشت دیوی مندر میں حاضر ی دی

سری نگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے زیشت ماتا جینتی کے موقعہ پر زیشت دیوی مندرزیتھیار سری نگر میں حاضری دی ۔اُنہوں نے سب کی بھلائی اور جموں وکشمیر یوٹی کی اَمن و خوشحالی کے لئے دُعا کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے عقیدت مندوں سے ملاقات کی اور اُنہیں دِل کی گہرائیوں سے مُبارک باد دی۔ اُنہوں نے زیشت ماتا جینتی کی روحانی اور ثقافتی اہمیت پر زور دیا جو خطے کی قدیم روایات کا ایک اہم حصہ ہے۔اِس موقعہ پرزیشت دیوی پربندھک کمیٹی کے ارکان، سرکردہ شہری اور مختلف شعبہ ہائے زِندگی سے تعلق رکھنے والے اَفراد موجو دتھے جو عقیدت، یکجہتی اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے۔