سری نگر//جموں و کشمیر بورڈ آف پروفیشنل انٹرنس ایگزامینیشنز (جے کے بی او پی اِی اِی) نے آج جموں اور سری نگر سینٹروں میں تعلیمی سیشن 2025-26 ء کے لئے جی این ایم اور اے این ایم کورسوں کے کامن انٹرنس ٹیسٹ (سی اِی ٹی) کا کامیابی سے اِنعقاد کیا۔ صوبہ کشمیر میں یہ اِمتحان امَر سنگھ کالج، کے جی پی گوگجی باغ، انِسٹی چیوٹ آف ایڈوانسڈ سٹیڈیز ان ایجوکیشن ایم اے روڈ) اور ایس پی کالج سری نگر میں منعقدکیا گیا۔ اسی طرح صوبہ جموںمیں یہ اِمتحان گورنمنٹ ایس پی ایم آر کامرس کالج اور جی جی ایم سائنس کالج میں منعقد ہوا۔ اِمتحان میں کُل 2,513 اُمیدواروں نے شرکت کی۔داخلہ اِمتحان کے پُر اَمن اور اَحسن اِنعقاد کو یقینی بنانے کے لئے چیئرپرسن جے کے بی او پی اِی ای پروفیسر مینو مہاجن کی نگرانی میںمتعلقہ کالج اِنتظامیہ اور قانون عملانے والے اِداروں کے اِشتراک سے مکمل اِنتظامات کئے گئے تھے۔یہ عمل جے کے بی او پی اِی اِی کے قابل عملہ اَرکان اور متعلقہ کالجوں کے عملے کی نگرانی میں اَنجام دیا گیا۔چیئرپرسن نے ممبران ،کنٹرولر اِمتحانات، سیکرٹری اور جموںوکشمیر بی او پی اِی اِی کے عملے کے ساتھ جموں اور سری نگرمیںکامن انٹرنس ایگزام کی سرگرمی سے نگرانی کی۔اُنہوں نے ضلعی اِنتظامیہ، آئی جی پی جموں/کشمیر، پولیس اہلکاروں، مانیٹرنگ سکارڈ کے اَراکین، پرنسپل صاحبان اور کالج عملے کا شکریہ اَدا کیا کہ اُنہوں نے اس باوقار اِمتحان کے کامیاب اِنعقاد میں تعاون فراہم کیا۔










