جموں کشمیر میں دن کے درجہ حرارت میں مزید اضافے کا امکان ۔ محکمہ موسمیات
سرینگر//جموں کشمیر میں درجہ حرارت میں اضافہ ہورہا ہے اور آنے والے دنوں میں اس میں مزید بڑھوتری کا امکان جتاتے ہوئے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جموں میں آج دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40.2درجہ کیا گیا جو کہ معمول سے کہیں زیادہ ہے جبکہ سرینگر شہر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.8ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق وادی کشمیر اور جموں میں دن کے درجہ حرارت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دنوں میں وادی اور جموں دونوں صوبوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ ادھر سرینگر میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30.8ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ جموں میں پارہ 40.2سے زائد درج کیا گیا ہے ۔ اس دوران قاضی گنڈ میں دن کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31ڈگری جبکہ کپوارہ میں27ڈگری ، کوکرناگ میں 29.1ڈگری درجہ حرارت رہا جبکہ گلمرگ میں 20.4، بھدرواہ میں 30.6، بٹوت 29.9، بانہال میں 29ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ ادھر گزشتہ روز بڈگام کے مختلف علاقوں میں گزشتہ شام شدید ژالہ باری اور طوفانی ہوائوں کے نتیجے میں میوہ جات اور دیگر فصلوں کے علاوہ کئی مکانات کو نقصان پہنچا ہے ۔










