پونچھ//وزیر برائے جل شکتی مسٹر جاوید احمد رانا نے جامع ضیاء العلوم پونچھ میں سرحد پار سے گولہ باری کے دوران قاری محمد اقبال کی موت پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر مولانا سید حبیب نے وزیر کو پونچھ میں گولہ باری کی وجہ ہونے والے نقصان ، خاص طور پر ضیاء العلوم میں ہونے والے نقصان کے بارے میں آگاہ کیا ۔ وزیر نے انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کی تعریف کی جنہوں نے این جی اوز اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشکلات کے دوران لوگوں کی مدد کرنے میں قابل تعریف کوششیں کیں۔ وزیر نے متاثرہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے کام کی اہمیت پر زور دیا اور سول سوسائٹی کی تنظیموں اور افراد کے کردار کو تسلیم کیا ۔










