سرینگر//وزیر صحت اور میڈیکل ایجوکیشن سکینہ ایتو نے سرحد پار سے گولہ باری کی وجہ سے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر راجوری راج کمار تھاپا کی المناک موت پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے ۔ افسر کی عوامی خدمت کیلئے اٹل لگن کو یاد کرتے ہوئے سکینہ ایتو نے بڈھل سانحہ کے دوران ان کی غیر معمولی کوششوں کو یاد کیا ۔ اور کہا کہ ان کی ہمدردی کے ردِ عمل نے بہت سے متاثرہ خاندانوں کو سکون بخشا تھا ۔ وزیر نے کہا کہ ڈاکٹر تھاپا رات کے اوقات میں بھی صورتحال کے بارے میں تازہ کاری کرتے تھے اور عام عوام کی امداد کیلئے زمین پر سرگرم تھے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اخلاص اور ذمہ داری کی علامت تھے خاص طور پر بڈھل سانحہ کے دوران ان کے انسانی نقطہ نظر نے لوگوں کے دلوں پر ایک انمٹ نشان چھوڑے تھے ۔ وزیر نے ڈاکٹر تھاپا کی المناک موت کو انتظامیہ کیلئے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ انہوں نے غمزدہ خاندان کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی روح کی تسکین کیلئے دعا کی ۔










