سری نگر//ہنگامی حالات کے لئے شہری دفاع کی تیاریوں کو بڑھانے کے لئے ایک سول ڈیفنس موک ڈرل بدھ وار 7 ؍مئی 2025 ء کو شام 4 بجے جموںوکشمیر بھرمیں منعقد ہوگی۔مشق کے ایک حصے کے طور پر جموںوکشمیر کے مختلف مقامات پر سائرن بجایا جائے گا۔ یہ ہمارے ہنگامی ردِّعمل کے نظام کو جانچنے کے لئے ایک مشق ہے۔متعلقہ حکام نے عوام الناس سے درخواست کی ہے کہ وہ پُرسکون رہیں اور خوفزدہ نہ ہوں کیو ںکہ اِس حفاظتی اقدام کو کامیاب بنانے میں اُن کا تعاون ضروری ہے۔










